خبرنامہ اسلامی مرکز– 281

1۔ سی پی ایس انٹرنیشنل کا اہم مقصد یہ ہے کہ ساری دنیا میں قرآن کو انسان کی قابلِ فہم زبانوں میں عام کیا جائے۔ اس مقصد سے جو فائدہ حاصل ہوتا ہے، وہ ذیل کے تاثر سے معلوم ہوسکتا ہے۔یہ تاثر ایک اسپینی خاتون نے دیا ہے۔ ان کو اسپینی ترجمۂ قرآن عرب امارات میں ایک سی پی ایس ممبر نے دیا تھا:

‘‘The Quran in Spanish is a blessing. I am very grateful to have the word of God in my language and physical form. It is very easy to understand and makes you want to read it. I think it is very important that each person has a Qur'an in their language. It feels very comfortable and pleasant to have it. For example, I don't speak English very well or Arabic. I got it on the internet, but seeing it, touching it, and being able to read it without language restrictions is wonderful.’’

2۔ مسٹر طارق عزیز کولکاتا میں رہتے ہیں، اور ایم بی بی ایس کے اسٹوڈنٹ ہیں، ان کو جو فائدہ حاصل ہوا ہے، وہ انھوں نے ان الفاظ میں لکھا ہے:

‘‘Mualana Wahiduddin khan's lectures have taught me the art of my anger and ego management.’’ (tarikaziz****@gmail.com)

3۔ سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم نے 2 دسمبر 2023ایم ایم انٹرنیشنل اسکول سہارن پور میں منعقد انٹرفیتھ پروگرام میں ڈاکٹر محمد اسلم خاں کی سرپرستی میں حصہ لیا۔ وہاں انھوں نے بتایا کہ اسلام کا مشن لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ قرآن یہی تعلیم دیتا ہے۔ اور یہ بھی ایک غلط فہمی ہے کہ قرآن کسی خاص قوم کی کتاب ہے، قرآن تمام انسانوں کی کتاب ہے۔ اس لیے تمام لوگوں کو قرآن پڑھنا چاہیے۔ مز رینو (سہارن پور) اس سے پہلے مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں پڑھ چکی تھیں، انھوں نے بتایا کہ مولانا صاحب کی کتابیں ہمیں ایشور سے جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا کے درمیان سی پی ایس کا اسپریچول لٹریچر تقسیم کیا گیا۔

4. On invitation from the Jesuit Priests of Ashirvad, accompanied by Abrar Mudasser. I attended a session on giving inputs for introdu- cing a study of different religions at school and pre university level on 9th December 2023. There are 58 schools run by the Jesuits in Karnataka. The purpose they mentioned was to give an understanding of all religions for helping the youth to be able to live in harmony and peace with fellow beings. Presented the points in two capacities: 1. As a representative of CPS Interational — Student of Maulana Saheb for Islamic studies and 2. As an educationist and counsellor. Introduced Maulana Saheb’s contribution towards global peace and presenting Islam as it is from the original sources, as a religion of peace and a religion of nature. The difference between Muslim culture and Islam and the importance of explaining the spirit behind Islamic rituals and the creation plan to the students and staff was highlighted. The points and suggestions were well received. Literature was distributed to the participants. All praise be to Allah through whose blessings all good things are accomplished. May Allah grant you all well being of every kind and for always. Aameen. ~ Fathima Sarah, Karnataka CPS Chapter.

5۔مولانا وحید الدین خاں صاحب نے 2001 ء ميں افراد كے تزكيه اور تربيت كے ليے سنڈے کلاس کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ہر اتوار کو ڈاکٹر فریدہ خانم اور ڈاکٹرثانی اثنین خاں خطاب کرتے ہیں۔یہ خطاب سی پی ایس انٹرنیشنل کے فیس بک پیج (www.fb.com/maulanawkhan) پر ہندستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے سے لائیو سنا جاسکتا ہے۔ 10 دسمبر کو ڈاکٹر فریدہ خانم نے خطاب کیا۔ ان کا موضوع تھا:خدا کے نام پر جنگ (Making War in the Name of God)۔ اس خطاب میں ڈاکٹر صاحبہ نے یہ واضح کیا کہ تمام پیغمبروں کے آنے کا مقصد انسانوں کو جنت کا راستہ دکھانا اور جہنم سے دور کرنا تھا۔ یہ مقصد بالکل بھی نہیں تھا کہ انسانوں کو مذہبی جنگ کے نام پر قتل کرکے ہمیشہ کے لیے اللہ کی رحمت یعنی جنت سے محروم کردیا جائے۔ جیسا کہ آج کل کچھ مسلمان کررہے ہیں۔ یہ روش آدم سے محمد تک تمام پیغمبر علیہم السلام کے مقصد کوجیوپرڈائز (jeopardize)کرنے کے ہم معنی ہے۔

6۔ سی پی ایس انٹرنیشنل (یو ایس چیپٹر )کے ممبر خواجہ کلیم الدین صاحب نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ دسمبر 2023 میں وسطی امریکا کے ملک ایل سیلواڈور کا دورہ کیا ۔ تاکہ وہاں دعوتی امکانات کا جائزہ لے کر قرآن کا پیغام عام کیا جائے۔ ذیل میں ان کے اس دورہ کی کچھ باتیں ان کے الفاظ میںشیئر کی جارہی ہیں:

Alhamdulillah, we (Bhatti Sahab and Nabi Sahab from Virginia) landed at San Salvador airport on time. A young Imam received us by the name of Mahmoud. He took us to a very nice hotel named Beverly Hills. He gave us the whole week's program from 3rd to 10th December. During this trip, we came to Santa Ana as per the program given. Here, at a mosque, we were introduced to the community waiting for us. I gave a brief talk on delivering the message. We then had lunch and went downtown to distribute Quran with a group of people from the community consisting of young people. El Salvador is an excellent place for Quran distribution, as it is a highly welcoming and open society. (Khaja Kaleemuddin, CPS USA)

7۔ ملکی اور غیر ملکی زبانوں میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابوں کے ترجمے کاکام جاری ہے۔ مثلاً ’’مذهب اور جدید چیلنج‘‘ کااب اسپینش زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے۔’’عظمتِ قرآن‘‘ کے منتخب حصوں کے ترجمے انگريزي زبان ميں پهلے هي شائع هو چكے تھے۔ اب یہ منتخب حصے عربی اور اسپینش زبانوں میں بھي ترجمہ ہو کر شائع ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندی، بنگالی، تامل، تیلگو ، کنڑا، مراٹھی، آسامی، گجراتی اور انگریزی زبانوں میں بھی ترجمے کا سلسلہ جاری ہے۔انگریزی میں اب تک تقریبا ً 120 چھوٹی بڑی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔مثلاً ’’کتاب معرفت ‘‘اور ’’اسلام ایک تعارف ‘‘۔ ہندی میں تقريباً 25 کتابوں کے ترجمے ہوچکے ہیں، مثلاً ’’امن عالم‘‘ ۔ بنگالی میں 7کتابوں کے ترجمے شائع ہوچکے ہیں، مثلاً ’’اسلام دور جدید کا خالق ‘‘۔ اسی طرح ساؤتھ انڈیا کی چاروں زبانوں میں سے تیلگو میں تقریبا 96 کتابوں کے ترجمے ہو چکے ہیں۔ مثلاً ’’دورِ دعوت ‘‘ اور ’’پیغمبر انقلاب‘‘۔کنڑ امیں 5کتابوں کے ترجمے ہوچکے ہیں۔ مثلاً ’’اللہ اکبر ‘‘۔ ملیالم میں 14کتابوں کے ترجمے ہوچکے ہیں، مثلاً ’’قرانک وزڈم ‘‘۔ اور تامل میں 10 کتابوں کے ترجمے ہوچکے ہیں، مثلاً ’’راز حیات ‘‘۔ نارتھ ایسٹ کی مختلف زبانوں میں بھی ترجمہ کا کام جاری ہے۔ مثلاً ’’قیامت کا الارم ‘‘ (منی پوری)۔ اسی طرح اب تک اردو کے علاوہ ’’تذکیرالقرآن ‘‘ کے 4زبانوں (انگریزی، ہندی، تھائی، اور سندھی)میں ترجمے شائع ہوچکے ہیں۔ پشتو اور بنگلہ زبان میں ترجمہ کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا ً40 نیشنل اور انٹرنیشنل زبانوں میں قرآن کے ترجمے شائع ہوچکے ہیں۔ان تمام کتابوں اور تراجم قرآن کو سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے ذيل ميں دیے گئے  QR کوڈ کو اپنے فون سے اسکین کیجیے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom