ترتیب

خلیفہ دوم عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا ذکر انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا میں اتنا مختصر ہے کہ وہ الرسالہ انگریزی کی صرف دو سطروں کے برابر ہے۔ مگر ڈاکٹر مائیکل ہارٹ نے اپنی مشہور کتاب (100The)میں پوری تاریخ سے جن ایک سو بڑے آدمیوں کا انتخاب کیا ہے ، ان میں عمر بن الخطاب کا نام نمبر۵۱ پر ہے ۔

  یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تاریخ میں کسی کا نام آنا یا نام نہ آنا،یاکم ذکر ہونا یا زیادہ ذکرہونا، کوئی معیار نہیں۔ مورخین کبھی کسی شخصیت کو اپنی کتاب میں حذف کر دیتے ہیں ، حالانکہ وہی شخصیت سب سے زیادہ قابل ذکر ہوتی ہے ، اور کبھی کسی شخصیت کو نمایاں کر کے بیان کرتے ہیں، حالاں کہ وہ شخصیت سرے سے اس قابل نہیں ہوتی کہ اس کو بیان کیا جائے ۔

  عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے بارے   میں ڈاکٹر مائیکل ہارٹ نے جو کچھ لکھا ہے ، اس کا ایک حصہ یہ ہے  –––– عمر کی کامیابیاں حقیقۃ ًبے حد اثر انگیز ہیں۔ کچھ لوگوں کو تعجب ہوگا کہ عمر، جو کہ مغرب میں تقریباً غیر معروف ہیں، ان کو اس کتاب میں شارلیمان اور جولیس سیزر جیسی شخصیتوں سے زیادہ بڑا مقام دیا جائے۔ تا ہم عمر کی شاندار قیادت کے تحت عربوں نے جو فتوحات حاصل کیں، ان کا پھیلاؤ اور ان کی مدت اپنی حقیقت کے اعتبار سے سیزر اور شارلیمان کے کارناموں سے زیادہ اہم ہیں :

Umar's achievements are impressive indeed... It may occasion some surprise that Umar - a figure virtually unknown in the west- has been ranked higher than such famous men as Charlemagne and Julius Caesar. However, the conquests made by the Arabs under Umar's brilliant leadership, taking into account both their size and their duration, are substantially more important than those of either Caesar or Charlemagne (p. 257).

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا نے عمر فاروق کو کوئی خاص قابل ذکر مقام نہیں دیا۔ ڈاکٹر مائیکل ہارٹ نے آپ کو دنیا کے بڑے انسانوں میں نمبر ۵۱ پر رکھا۔ اسلامی تاریخ میں آپ کا نام نمبر ۳ پر لکھا ہوا ہے۔

 کتنے اللہ کے بندے ہیں جن کو دنیا کے لکھنے اور بولنے والوں نے ناقابل ذکر ٹھہرارکھا ہے۔ آخرت کا انقلاب اس کی تصحیح کرے گا۔ اس وقت ہر ایک کا نام وہاں لکھا جائے گا جس کا وہ حقیقۃ ً  مستحق تھا  نہ کہ وہاں جہاں لوگوں نے بطور خود اس کا نام لکھ رکھا تھا۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom