کچھ نہیں

سولہواں لوئی (Louis XVI) فرانس کا آخری بادشاہ تھا۔ وہ ۱۷۵۴ میں پیدا ہوا۔ اور ۱۷۹۳ میں اس کی وفات ہوئی ۔ اسی بادشاہ کے زمانے میں فرانس کا جمہوری انقلاب (۱۷۸۹) آیا۔ اس انقلاب کی کامیابی کے بعد اس کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ابتداءً وہ قید میں رہا۔ اس کے بعد ۲۱ جنوری ۱۷۹۳ کو اسے اس جرم میں قتل کر دیا گیا کہ وہ انقلاب فرانس کے خلاف بیرونی طاقتوں سے سازباز کر رہا تھا تا کہ اپنی کھوئی ہوئی سلطنت کو دوبارہ حاصل کر سکے۔

فرانس کے اس آخری بادشاہ لوئی کے بارے میں ایک مورخ لکھتا ہے کہ اس کی یہ عادت تھی کہ وہ روزانہ اپنی ڈائری تحریر کرے۔ اس ڈائری میں ہر روز وہ کسی تقرر ،کسی واقعہ ، کسی ملاقات کا مختصر اندراج کرتا تھا۔ ۱۴ جولائی ۱۷۸۹ کو اس نے بہت زیادہ وقت شکار میں گزارا تھا۔ رات کے وقت اس نے اس تاریخ کو اپنی ڈائری میں شکستہ انداز میں  صرف ایک لفظ لکھ دیاکچھ نہیں :

It was the habit of King Louis XVI of France to keep a daily diary. In it he would make a brief entry every day about an appointment, an event, or a meeting. On July 14, 1789, he had spent long hours hunting. At night he scribbled one short word against that date: "Nothing"

فرانس کے بادشاہ کی ڈائری کا ۱۴ جولائی کا صفحہ ہر آدمی کی زندگی کا آخری صفحہ ہے۔ یہ صرف ایک ناکام بادشاہ کی کہانی نہیں، بلکہ یہی تمام انسانوں کی کہانی ہے۔

 ہر آدمی اپنے آپ کو کسی سرگرمی میں مصروف کیے ہوئے ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں کچھ کر رہا ہوں ۔ میں اپنے آخری دن کے لیے کچھ حاصل کر رہا ہوں ۔ مگر جب دن ختم ہوتا ہے اور اس کی زندگی کا آخری لمحہ آتا ہے تو وہ حیرانی کے ساتھ دیکھتا ہے کہ اس نے کچھ حاصل نہیں کیا۔ اس کی زندگی کی کتاب کے آخری صفحہ پر کچھ نہیں (Nothing) لکھا ہوا ہے۔

 کیسا عجیب ہے وہ عمل جو بے عملی ہو۔ کیسی عجیب ہیں وہ سرگرمیاں جو آخر میں صرف" کچھ نہیں"بن کر رہ جائیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom