نبی متکلّم

ایک عالم کا قول ہے کہ جس آدمی کے گھر میں احادیث کا کوئی مجموعہ ہو، گویا کہ اس کے اندر خود نبی بات کرتے ہوئے موجود ہیں (من كان في بيته مجموعة من الأحاديث فَكَانّمَا فِيه نبي يتكلم) اسکا  حوالہ  نہیں  ملا وَمَنْ كَانَ هَذَا الكِتَابُ -يَعْنِي: (الجَامِعُ) - فِي بَيْتِهِ، فَكَأَنَّمَا فِي بَيْتِهِ ‌نَبِيٌّ ‌يَتَكَلَّمُ(سير أعلام النبلاء – الذهبي،ج۱۳ص۲۴۷)

 یہ بات بظاہر سادہ سی ہے مگر وہ بے حد اہم ہے۔ آج انسان کے پاس صرف پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا کلام نہیں ہے بلکہ دوسرے انبیا   کا کلام بھی موجود ہے۔ مثلاً تورات اور انجیل میں بہت سے نبیوں کے کلام درج ہیں۔ مگر ان کتابوں کےبار ے میں نہیں کہا جا سکتا کہ جس گھر میں یہ کتابیں موجود ہوں ، اس گھر میں انبیا    بات کرتے ہوئے موجود ہیں، جب کہ پیغمبر اسلام کے بارے   میں یہ بات بالکل لفظی طور پر درست ہے۔

 اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے انبیا   کا جو کلام آج مذہبی کتابوں میں موجود ہے ، وہ معتبر نہیں ہے۔ ان میں تحریف ، ملاوٹ اور نقل کے نتیجہ میں کثرت سے تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔ اس بنا پر بظاہر اگر چہ پیغمبر کا کلام موجود ہے، مگر وہ اس صورت میں نہیں ہے کہ ان پر اعتبار اور اعتماد کیا جاسکے۔

  جب کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ سراسرمختلف ہے ۔ آپ کا کلام پوری طرح پیغمبر کا کلام ہے ، آپ کے کلام کی جمع و تدوین میں اتنی زیادہ محنت اور احتیاط کی گئی ہے اور اس کی صحت نقل میں اتنا زیادہ اہتمام کیا گیا ہے کہ آج جومجموعۂ حدیث‘‘ہمارے پاس موجود ہے، اس کی بابت پورے اعتماد کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ وہ پیغمبر کا کلام ہے ۔

 اس طرح پیغمبر اسلام گویا ابدی طور پر ہمارے درمیان موجود ہیں۔ وہ ان احادیث کے ذریعہ مسلسل ہم سے ہم کلام ہیں۔ وہ ہم کو ہدایت دے رہے ہیں۔ وہ ہر موقع پر ہماری رہنمائی کر ر ہے ہیں۔ وہ ہر تاریکی میں ہم کو روشنی دکھا رہے ہیں ۔

 مگر یہ متکلم رسول صرف اس شخص کے لیے ہے جو اپنے اندر سننے والا کان رکھتا ہو جس آدمی کے پاس سننے والے کان نہ ہوں ، اس کے گھر میں متکلم رسول موجود ہوگا، مگر وہ اس کی آواز نہیں سنے گا۔ وہ اسی طرح اندھا بہرا بنا ر ہے گا جس طرح پیغمبر کے زمانہ میں بہت سے لوگ اس کی بات کو سننے اور سمجھنے کے لیے اند ھے اور بہرے بنے رہے۔ وہ انسان بھی کیسا محروم انسان ہے جس کے پاس نبی متکلم موجود ہو مگر وہ اپنے آپ کو نبی متکلم کا مخاطب نہ بنا سکے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom