تفریحی کلچر

موجودہ زمانے میں ہر طرف تفریحی کلچر (entertainment culture) کا رواج ہے۔ ہرعورت او ر مرد صرف ایک بات کو جانتے ہیں، اور وہ ہے زندگی کو بھر پور انجوائے (enjoy) کرنا۔ آج کل لوگوں کا سب سے زیادہ مقبول فارمولا یہ ہے کہ— ابھی اور اِسی وقت (right here, right now

موجودہ زمانے میں اِس نظریے پر بڑی بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اِن مصنفین میں سے ایک علامتی نام سِگمنڈ فرائڈ (وفات: 1939) کا ہے۔ اُس نے اِس نظریے کی زبردست وکالت کی۔ اُس نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ انسان کے اندر جو خواہشات (desires) ہیں، اُنھیں پر انسانی شخصیت کے بننے یا نہ بننے کا انحصار ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی خواہشات کو دبائیں، تو آپ کی شخصیت گھُٹی ہوئی خواہشات (repressed desires) کا کیس بن جائے گی۔ آپ کی شخصیت میں ارتقاء (growth) کا عمل رک جائے گا۔ اِس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی ہر خواہش کو آزادانہ طورپر پورا کریں۔ اِسی گم راہ کُن نظریہ کے رواج کا نتیجہ ہے کہ آج ساری دنیا میں اِباحیت (permissiveness) کا طریقہ رائج ہوگیا ہے، اورانسانی سماج خوش پوش حیوانوں کا ایک جنگل بن کر رہ گیا ہے۔

سگمنڈ فرائڈ اور اِس قسم کے دوسرے مغربی مفکرین کے اِس نظریے میں ایک بہت بڑا مغالطہ چھپا ہوا تھا۔ وہ یہ کہ انھوں نے انسانی شخصیت کے ارتقاء (personality development) کو خواہشات کی تکمیل سے جوڑ دیا، حالاں کہ اس کا تعلق انسان کے مائنڈ سے تھا۔ یہ دراصل انسان کا مائنڈ ہے جو شخصیت کے ارتقاء میں مدد گار بنتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اِس معاملے میں خواہشات کی پیروی، ایک ڈسٹریکشن (distraction) کی حیثیت رکھتی ہے، وہ ذہنی ارتقاء کے عمل کو روکنے کا سبب بن جاتی ہے۔

دجّالی فتنہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے کوئی نیا فتنہ نہیں۔ وہ شیطانی فتنے کی صورت میں ہمیشہ جاری رہا ہے۔ البتہ بعد کے دور میں صرف یہ ہوگا کہ یہ فتنہ ایک باقاعدہ تہذیب کی صورت اختیار کر لے گا۔ وہ ایک خوش نما کلچر کی صورت اختیار کرکے لوگوں کے درمیان ایک پسندیدہ چیز کے طور پر رائج ہوجائے گا۔ یہ جدید دریافتوں کے غلط استعمال کی ایک ایسی صورت ہوگی جس کے بعد برائی کا کوئی اور درجہ نہیں۔ موجودہ زمانہ اِسی دجّالی کلچر کا زمانہ ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom