تکمیلِ ایمان

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ، وَأَبْغَضَ لِلَّهِ، وَأَعْطَى لِلَّهِ، وَمَنَعَ لِلَّهِ فَقَدِ ‌اسْتَكْمَلَ ‌الْإِيمَانَ (رواه أبوداؤد،حدیث نمبر4681)

ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جس شخص نے اللہ کے لیے محبت کی اور اللہ کے لیے دشمنی کی اور اللہ کے لیے دیا اور اللہ کے لیے روکا تو اس نے اپنے ایمان کو کامل کر لیا۔

 آدمی کلمہ کے الفاظ ادا کر کے ایمان کے دائرہ میں داخل ہو جاتا ہے۔ مگر اس کا ایمان اللہ کی نظر میں اس وقت مکمل ہوتا ہے جب اس کے اندر مذکورہ خصوصیات پیدا ہو جائیں۔ آدمی کے ایمان کی تکمیل یہ ہے کہ اس کی پوری شخصیت اس ایمان میں ڈھل جائے جس کا اس نے اپنی زبان سے اقرار کیا ہے۔ ایمان کے بعد اس کی حالت یہ ہو جائے کہ اس کے جذبات کا مرکز و محور ایک اللہ کی ذات بن جائے۔ وہ کسی کو چاہے تو خدا کے لیے چاہے کسی کو نہ چاہے تو خدا کے لیے نہ چاہیے۔ کسی کو کچھ دے تو خدا کے لیے دے اور کسی کو دینے سے رکے تو اس لیے رکے کہ خدا نے اس کو دینے سےمنع کیا ہے۔

 دنیا میں آدمی کی پوری زندگی انھیں چیزوں کے تحت گزرتی ہے۔ وہ کسی سے محبت کرتا ہے اور کسی سے نفرت، وہ اپنا اثاثہ کسی کو دیتا ہے اور کسی کو دینے پر راضی نہیں ہوتا۔ یہ محبت اور نفرت اور یہ دینا اور نہ دینا اگر اپنی ذاتی پسند کے تابع ہو تو وہ غیر مؤمنانہ روش ہے اور اگر وہ خدا کی مرضی کے تابع ہو تو اس کا نام مؤمنانہ روش ہے۔

اس معاملہ میں کوئی شخص جتنا زیادہ اپنے رویہ کو خدا کے ماتحت کرے گا اتنا ہی زیادہ وہ کامل ہوتا چلا جائے گا اور جتنازیادہ اس معاملہ میں وہ کمی کرے گا اتنا ہی زیادہ وہ خدا کے نزدیک ناقص قرار دیا جائے گا۔

آدمی اس دنیا میں اپنے تمام معاملات محبت اور نفرت کے جذبہ کے تحت کرتا ہے۔ یہ انسان کی فطرت ہے۔ اس محبت اور نفرت کا اللہ کی مرضی کے تابع ہونا مؤمنانہ روش ہے، اور اس محبت اور نفرت کا ذاتی خواہش کے تابع ہونا غیر مؤمنانہ روش۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom