زندگی کے قیمتی سال

(نئے سال کا پیغام)

آدمی کی اوسط عمر اس دنیا میں تقریباً ستر سال ہے۔ بڑھاپے کی عمر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اولڈ از گولڈ(old is gold)۔ یہ قول لفظ بلفظ صحیح ہے۔ بڑھاپے کی عمر میں آدمی سب سے زیادہ اس پوزیشن میں ہوتا ہے کہ وہ اپنے بعد والوں کو اپنا بہترین (best) دے سکے— زیادہ معلومات، زیادہ تجربہ، زیادہ دانش مندی، زندگی کی زیادہ بہتر پلاننگ۔یہ سنہری موقع ہر اس انسان کے لیے ہے، جس کی عمر زیادہ ہوجائے، بشرطیکہ وہ اس دنیا میں با اصول انسان (man of principle) بن کر زندگی گزارے:

(1) وہ صحت کے فطری اصول کا پابند ہو، تاکہ وہ اپنی عمر کے آخر دور تک دنیا میں قابلِ کار بنا رہے۔

(2) وہ سادہ زندگی گزارے، اوراپنے آپ کو اسراف سے بچائے۔

(3) وہ کسی حال میں اپنے آپ کو کسی غلط عادت میں مبتلا نہ ہونے دے۔

(4) وہ ہر حال میں مثبت سوچ (positive thinking) کا طریقہ اختیار کرے، حتی کہ وہ منفی تجربہ کو مثبت سبق میں تبدیل کرسکے۔

(5) وہ کسی سے امید نہ رکھے۔

(6) وہ اس دنیا میں دینے والا بن کر رہے، نہ کہ لینے والا۔

(7) وہ غصہ سے اس طرح بچے جس طرح کوئی شخص اپنے آپ کو سانپ بچھوسے بچاتا ہے۔

(8) وہ سچے دل سے لوگوں کا خیرخواہ بنے۔

(9) اگر اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو وہ فوراً اپنی غلطی کا اعتراف کرلے، وہ ایسا ہرگز نہ کرے کہ اپنی غلطی کے لیے عذر (excuse) پیش کرنا شروع کردے۔

(10) وہ لوگوں کے درمیان ہمیشہ متواضع(modest) بن کر رہے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom