اسمارٹ اسپیکر

جدید انفارمیشن ٹکنالوجی نے قرآن کے پیغام کو عام کرنے کےلیے نہایت وسیع میدان کھول دیے ہیں۔ ان میں نہایت اہم اور مشہور ٹکنالوجی وہ ہے جسے اسمارٹ اسپیکر کہا جاتا ہے۔

Smart Speaker, an internet-enabled speaker that is controlled by spoken commands and is capable of streaming audio content, relaying information, and communicating with other devices.

اسمارٹ اسپیکر انسانی آواز کی بنیاد پر کام انجام دینے والا ڈیوائس ہے۔ اس کے ذریعے آپ بول کر انٹرنیٹ کےمتعدد کام انجام دے سکتے ہیں۔جیسے کسی سوال کا جواب معلوم کرنا ، الارم اور یاددہانی کا عمل، آڈیو یا ویڈیو یا کتابیں سننا ، وغیرہ ۔ ایک سروے کے مطابق2022 میں امریکہ بھر میں 94 ملین اسمارٹ اسپیکر استعمال میں ہیں۔اس وقت تین کمپنیوں کےاسمارٹ اسپیکرز عام ہیں: امیزون الیکسا، ایپل ہوم پاڈ اور گوگل اسسٹنٹ ۔

اب آپ اپنے اسمارٹ اسپیکر کے ذریعہ ترجمۂ قرآن بھی سن سکتے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے سی پی ایس ٹیم نے اس عظیم موقع کو دعوت کے لیے استعمال کیا ہے۔ یعنی امیزون الیکسا اور گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے مولانا وحید الدین خاں صاحب کا انگریزی ترجمۂ قرآن پیش کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ممبئی اور امریکہ کی سی پی ایس ٹیموں کی باہمی کوشش کا نتیجہ ہے ۔اسمارٹ اسپیکر کےاستعمال کا طریقہ معلوم کرنے کے لیےنیچے موجود یوٹیوب کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے گوگل اسسٹنٹ کو "وِزڈم آف دی ڈے" (wisdom of the day)کہیں گے تو مولانا وحیدالدین خاں صاحب کی انگریزی کتاب قرآنک وزڈم کے ایک مضمون کا آڈیو اسٹارٹ ہوجائے گا۔ ‎‎ایمیزون الیکسا (Amazon Alexa) اور گوگل اسسٹنٹ پر قرآن کا آڈیو سننے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom