خبرنامه اسلامي مركز— 243
- ترجمہ کتاب: ابھي حال هي ميں صدر اسلامي مركز كي انگریزی كتاب آئڈيالوجي آف پيس كا عربي ورزن ’عقيدة السلام‘ كے نام سے سعودي عرب سے شائع هوا هے۔ اس كتاب كو سعودي عرب كے ايك معروف اداره ’العبيكان ‘نے شائع كيا هے۔ كتاب كا عربي ترجمه بسام عثمان احمد ابوزيد نے كيا هے۔ سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سے اس کتاب کا پی ڈی ایف ورزن ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
- سي پي ايس كي ايك نئي ٹيم مغربي بنگال كے رسڑا (ضلع هگلي )ميں كچھ مهينوں پهلے بني هے۔ كولكاتا ٹيم کےتعاون سے ٹيم نے اپني ايكٹيوٹي کی شروعات رسڑا ميں ايك لائبريري كے افتتاح كے موقع پرکی ۔ اس موقع پر انھوں نےانگلش ترجمه قرآن ، اسپرٹ آف اسلام وغيره، علاقہ کے ڈي ايس پي اور دوسرے پوليس آفيسرس كو پيش کیا۔ سب نے اس گفٹ کو خوشي اور شكريه كے ساتھ قبول كيا۔
- کناڈا چیپٹر: خواجہ کلیم الدین صاحب (امریکا )کی اطلاع کے مطابق، مسٹر عاصم شفيع ، ان كي بيوي مهوش اور دیگر احباب نے کناڈا میں دعوه ورك شروع کردیا ہے۔ ان لوگوں نے آفیشیل طور پر سي پي ايس كناڈاکے لیے وهاں كي حكومت سے منظوری حاصل کی ہے ۔ اور مذكوره بينر كے تحت یہ لوگ کناڈا میں مدعو حضرات كے درميان دعوه لٹريچر تقسيم كررهے هيں۔
- 30 دسمبر 2015 كو سی پی ایس کولکاتا کے مسٹر سيف الله مغربي بنگال كے گورنر جناب كيشري ناتھ ترپاٹھي سے ملے اور ان كو صدر اسلامي مركز كے قرآن كا انگريزي ترجمه، ايج آف پيس اور اسپرٹ آف اسلام، ٹررزم:اٹس روٹ كاز اينڈ سولوشن (لیفلیٹ)،پيش كيا۔ جناب گورنر صاحب نے مسٹر سيف الله كا شكريه ادا كيا اور خوشي كا اظهار كرتے هوئے كها كه ان كے پاس انگلش ميں قرآن نهيں تھا۔ وه اس كو ضرور پڑھيں گے۔گورنر مغربي بنگال كے اے ڈي سي مسٹر سنهاسس دِرگھانگي كو بھي دعوتي لٹريچر پيش كيا گيا۔
- 10دسمبر2015 کو سی پی ایس سہارن پور ٹیم کے ڈاكٹر اسلم صاحب نے صدر اسلامي مركز كي كتاب ’دی ايج آف پيس ، اسپرٹ آف اسلام اور دوسري كتابيں شوبھت يوني ورسٹي (دہلی)كے چير مين ڈاكٹر شوبھت كمار كو بطور هديه دیا۔ ڈاكٹر شوبھت نے بھي ڈاكٹر اسلم كو گيتا پيش كي اور پيس هال سهارن پور كو ديكھنے اور صدر اسلامي مركز سے ملاقات كي خواهش كا اظهار كيا۔ اس موقعے پر هريانه كے بي ڈي ايس كالج كے چيئر مين مسٹر روندر رانا اور ڈاكٹر راكيش پنور چيئر مين شكھمبھر كالج بھي موجود تھے۔
- 18-27دسمبر 2015 كو الهٰ آباد ميں ايك نيشنل بك فيئر منعقد هوا اس ميں سي پي ايس اله آباد كے ممبر ابرار صاحب نے محمد اوصاف اور محمد عتيق كے تعاون سے ايك بك اسٹال لگايا۔ اسٹال پر آنے والے زيادتر افراد غيرمسلم تھے جو كه قرآن لينے كے ليے آئےتھے۔اسي كے ساتھ ان كو معاون لٹريچر بھي دیا گیا۔ ان سے گفتگو كے دوران محسوس هوا کہ یہ سبھي لوگ صراط مستقيم كے متلاشي هيں۔ حق كي تلاش انھيں قرآن كي طرف كھينچ لائي هے۔قرآن كے بعد سب سے زياده لوگوں كي خواهش محمد صلي الله عليه وسلم كے حالاتِ زندگي كو پڑھنے كي تھي۔ اس دوران \يه بات پته چلي كه زياده تر غير مسلم حضرات صدراسلامي مركز اور ان كي كتابوں سے واقف هيں۔ انھوں نے اپنے گهرے تاثر كا اظهار كرتے هوئے كها كه مولانا جيسے اسكالر كي ضرورت هر دور ميں تھي اور هے۔ انھوں نے مولانا كے ليے دعا بھي كي۔
- 16-18دسمبر 2015 كو چتني بھون، ناگپور ميں ايك سه روزه پرنسپل ايجوكيشنل كانفرنس كا انعقاد عمل ميں آيا۔ كانفرنس كا موضوع تھا، هارمني تھرو ايجوكيشنــ(Harmony through Education)۔ ناگپور كامپٹي الرساله ٹيم كے ممبر جناب ساجد احمد خان نےاس پروگرام میں اپنے كالج کی جانب سے شرکت کی۔ کانفرنس كے آخري دن مهاراشٹر كے وزير اعلي جناب ديويندر فڈناويس اس ميں بطور مهمان خصوصي شریک ہوئے۔اس موقع پرجناب ساجد احمد خان نے وزير اعلي موصوف کوقرآن کا انگلش ترجمہ اور دی ایج آف پیس دیا۔ اور ان سے یہ درخواست کی کہ مهاراشٹرا كے اردو اسكولوں ميں الرساله کو سبسکرائب کیا جائے،کیوں کہ اس سے امن شانتی کا سبق ملتا ہے۔ یہ دیکھ کر اس موقع پرموجودتمام لوگ بشمول كنوينر مسز مرينالي دستر نے مائيك کے ذریعہ ان سے قرآن كے ليے فرمائش كي۔جناب ساجد صاحب نے تمام لوگوں كي ريكويسٹ نوٹ كي ۔ ان كو مطلوبه دعوتي لٹريچر بعد كو انشاء الله بھيج دیا جائے گا۔یہاں پر ایک قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات کا انتظام پروگرام كے كنوينر مسٹر وجے پھانسكر (ان کا ذکر اس سے پہلے الرسالہ کے خبرنامہ میں آچکا هے) نےکروایا تھا۔
- دسمبر کی 25 سے 31 تاریخ کے درمیان صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس دہلی کی ٹیم کے ساتھ كناڈا كا سفر کیا۔ یہ سفر کناڈا کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا۔ اس کانفرنس کا نام ہے Reviving the Islamic Spirit (RIS)۔ یہ کانفرنس کناڈا کے مسلم نوجوانوں کی تنظیم ہر سال منعقد کرتی ہے۔ اس درمیان، مختلف موضوعات پر صدر اسلامی مرکز نے لکچر دیے، اور مختلف لوگوں سے سوال و جواب اور انٹرایکشن ہوا۔ اس کے علاوہ کناڈا کے ایک دوسرے اسلامک سینٹر نیو مارکیٹ اسلامک سینٹر میں بھی صدر اسلامی مرکز کا خطاب ہوا۔ دعوتی رضاکاروں نے ان تمام مواقع پر قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس سفر پر اپنے تجربات کو اپنے دو سنڈےخطاب میں بیان کیا ہے۔ ـ’’میرے کناڈا کے سفر کا سبق (Lessons from My Journey to Canada )ـ‘‘۔ اور’’کناڈا کے تجربات (Experiences at Canada )‘‘۔ ان دونوں تقریروں کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر سنا جاسکتا ہے۔
- مسٹر حمید اللہ حمید، کشمیر نےممبئی اور پونا کا دورہ کیاتھا ۔ وہاں انھوں نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی۔ ان کی دعوتی رپورٹ ملاحظہ ہو۔ 27 دسمبر كو پريس كلب ممبئي ميں صحافي مسٹر وجے سنگھ نے Lunch پر مدعو كيا۔ مختلف اخبار نويسوں سے اسلام اور امن كے موضوع پر كافي دير تك گفتگو هوئي۔ آخر ميں ممبئي ٹيم كے ممبران نسيم خان، مسٹر اجمل خان، مسٹر محبوب بھائي اور ڈاكٹر جنيد شيخ نے صحافيوں كو قرآن اور The Age of Peace هديه ميں ديں۔ وه كافي خوش هوئے اور ایک صحافی مسٹر نوين كمار نے بتايا كه وه پهلے هي سے چاهتے تھے كه اپني بيٹي كو قرآن پڑھائيں۔
- 29دسمبر كو مسٹر اجيت پرساد (Director U.T.I.) كے ساتھ ممبئي سے پونه روانه هوا۔ پورے تين گھنٹه سے زائد كا سفر اسلام، امن، آخرت اور خدا كے موضوع پر گفتگو ميں گزرا۔ هم نے اجيت پرساد صاحب كو قرآن اور دوسرے دعوتي لٹريچر ديئے۔ وه كافي خوش هوئے۔ ايسا لگتا تھا كه وه برسوں سے اس كے منتظر هيں۔
- 2 جنوري 2016 كو پروفيسر سوشيلا بھان اور ڈاكٹر چوپرا سے انڈيا انٹرنيشنل سنٹر ميں ملاقات هوئي۔ ان كو The Age of Peaceخصوصي طورپر تحفه ميںدي گئي۔ اس پورے سفر ميں اعلي تعليم يافته غير مسلم حضرات كے تاثرات سے پته چلا كه وه اسلام كو گهرائي كے ساتھ جاننے كے خواهش مند هيں۔ (حمید اللہ حمید، کشمیر)
- 17-24 جنوري كومغربي بنگال اردو اكيڈمي بك فيئر حاجي محسن اسكوائر ميں منعقد هوا۔كولكاتا سي پي ايس ٹيم نے اس بك فيئر ميں اپنا اسٹال لگايا۔ اس كا انتظام ٹيم كے ممبرمحمد عبدالله، آفتاب عالم، شميم احمد خان وغيره نے سنبھالا۔ انھوںنے بك فيئر ميں آنے والوں سے انٹرايكش كيا اور ان كو قرآن اور دوسرے دعوتي لٹريچر ديئے۔
- 20 جنوري 2016 كو هندستان ٹائمس نے ايك پروگرام فُوار (Fuaar) سهارن پور ميں منعقد كيا۔ اس پروگرام كا مقصد تھا کہ غريب ونادار بچوںکو كيسے اس لائق بنايا جائے كه وه قوم وملك كي تعمير وترقي ميں اپنا اهم رول ادا كرسكيں۔ اس ميں علاقہ كے معروف مفکرین مدعو تھے۔ڈاكٹر اسلم (سي پي ايس، سهارن پورٹيم) نے كهاكه اس دنيا ميں كوئي مفلس اور نادار نهيں۔ اس دنيا ميں كچھ لوگ حقيقي استطاعت ركھتے هيں اور كچھ امكاني استطاعت ركھتےهيں۔ضرورت هے كه هم ان كو همت اور حوصله ديں كه وه اپنے امكان كو حقيقت ميں تبديل كرسكيں۔پروگرام كے اختتام پر قرآن اور دعوه لٹريچر شركاء كے درميان تقسيم کیا گیا۔
- ناگپورکامپٹی الرسالہ ٹیم کی اطلاع کے مطابق، ٹیم کے ایک ممبر جناب شجاع احمد خان نے اپنے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب میں دعوتی کام کیا۔ اس موقع پر انھوں نےانگلش ،هندي اور مراٹھي ميں قرآن كي 200 كاپياں تمام شركاء كے درميان تقسيم كيں۔ جناب موصوف ڈیپارٹمنٹ آف آڈيٹر جنر ل اور ٹيلي گراف سے اكاؤنٹ آفيسر کی حیثیت سے ريٹائر هوئے۔
- خواجہ کلیم الدین صاحب امریکا کی اطلاع کے مطابق،مسٹرسميع عزيز يو ايس اے ميں سي پي ايس كے نئے ممبر هيں۔ انھوں نے هارٹ فورڈ سيمنري سے گريجويٹ كيا هے۔ اب وه ايك ڈيڈيكيٹڈ داعي هيں۔ وه چرچ ميں جاكر اسلام پر لكچر ديتےهيں اور صدر اسلامي مركز كا انگلش ترجمه قرآن، وهاٹ از اسلام اور دوسرے لٹريچر لوگوں كو ديتےهيں۔
- جماعت اسلامي هند كي جانب سے ايك انٹرفيتھ سيمينار ملّت هال، باري نگر جمشيد پور ميں منعقد هوا۔یہاں سي پي ايس ٹيم نے اس ميں ايك اسٹال لگايا اور ترجمه قرآن اور دعوه لٹريچر تقسيم كيے۔ تمام مقررين كودعوتی لٹریچر پر مشتمل ایک ایک گفٹ پيكٹ دیا گیا۔ اس پروگرام میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں یہ نام قابلِ ذکر ہیں، مسٹر ليو جان ڈي سوزا( فادر لوپٹاهال چرچ) مسٹر سردار اندر جيت سنگھ (صدر آل گرودوارا، جمشيد پور) پروفيسر چنديشور خان، سابق سينئر اے جي ايم (ٹاٹا موٹرس) كے نام شامل هيں۔
- 13-26جنوري 2016 چنئي پونگل بك فيئر كا انعقاد هوا۔ اس بک فیئر میں گڈورڈ بکس چنئی نے حصہ لیا۔ اور آنے والے لوگوں كے درميان ترجمه قرآن اور پيس لٹريچر بڑے پيمانے پر تقسيم كيا گیا۔ اس بك فيئر كے دوران يونيورسل پبليكيشن (Universal Publication) نے صدر اسلامي مركز كي كتابيں تمل زبان ميں ترجمه كركے ان كو شائع كرنے كا وعده كيا هے۔یہ ادارہ تمل زبان ميں بڑے پيمانے پر اسلامي كتابيں شائع كرتاهے۔
- 24 جنوري 2016 كو سنٹر فار پيس اينڈ اسپريچولٹي (اله آباد) كي طرف سے مقامی طور پرايك دعوه ميٹ كا انعقاد هوا۔ اس ميں توفيق احمد ، رجت جي، محمد اوصاف، محمد شعيب اور مولانا ابرار صاحبان نے شركت كي۔ يه ايك افتتاحي ملاقات تھي۔ اس کا مقصد تھا کہ دعوتی کام کو کیسے مزید آگے بڑھایا جائے۔اب يه میٹنگ انشاء الله هر هفتے هو گي۔
- l مدعو کی جانب سے دعوتی موقع 26جنوري 2016 كو سي پي ايسي ممبئي ٹيم نے ودودرا، گجرات كي ايك اين جي او ’ناگرك فورم‘ كي دعوت پر ودودرا كا دوره كيا۔ یہ ٹيم 4 افرادپر مشتمل تھی، مسٹر ساجد انور (ممبئی)، ڈاكٹر جنيد (ممبئی)، مسٹر محبوب ہنتگی(ممبئی)، اور مولانافياض الدين عمري (حیدرآباد)۔ ممبئی ٹیم کا تاثر یہ تھا کہ يه دوره اب تك كا ایک انوكھا دوره تھا۔ ناگرك فورم نے ممبئي ٹيم كو اسلام كي نمائندگي كرنے كے ليے دعوت دي تھي۔ مسٹر محبوب ہنتگی کی اطلاع کے مطابق، اس اين جي او كے صدر كنوينر جناب جنك بھائي راؤ نے سارا انتظام كيا تھا۔اس پروگرام ميں فياض الدين عمري كي تقرير هوئي جو كه شركاء نے كافي پسند كي۔ اس كے بعد سوال وجواب كا دور هوا۔ لوگوں كي گہری دلچسپی كا اندازه اس بات سے لگايا جاسكتا هے كه ايك صاحب نے كها كه ميرے يهاں 120 ملازم هيں۔ آپ ان كے ليے ايك پروگرام بنائيں۔ ميں سارا انتظام كروںگا۔ ايك صاحب نے پوچھاكه آپ كا سنٹر گجرات ميں هے۔ هم نے كها كه نهيں۔ انھوں نے جواب ديا كه آپ آئيں اور اپنا سنٹر يهاں كھوليں، هم آپ كو پورا سپورٹ كريں گے۔ايك صاحب نے كها كه آپ مولانا كے ساتھ يهاں آئيں هم ايك بڑا پروگرام ركھيں گے۔15 لوگوں نے اسپرٹ آف اسلام كو سبسكرائب كيا۔ تمام شركاء كے درميان قرآن اور دعوتي لٹريچر تقسيم كيے گيے۔
- كيرلا ميں كوٹايم انٹرنيشنل بك فيسٹ كا انعقاد هوا۔ اس ميں پيس سنٹر(كيرلا) نے حصه ليا۔اس كے ممبران نے بک فیسٹ میں آنے والے شركاء سے انٹرايكشن كيا اور ان كے درميان ترجمه قرآن اور دعوه لٹريچر تقسيم كيے۔ تمام لوگوں كي طرف سے نهايت حوصله افزا رسپانس ديكھنے كو ملا۔یہ دس روزہ بک فیر 30 جنوری 2016 کو شروع ہواتھا۔
- 30جنوري 2016 كوماتا سندري كالج فار وومن ( آئي ٹي او، نئي دهلي)نے ايك بڑے پروگرام ميں اپنا ميگزين اسپیس فار آل (SFA: Space for All) لانچ كيا۔ اس پروگرام ميں صدر اسلامي مركز نے مهمان اعزازی كي حيثيت سے شركت كي اور ’يونيورسل كنسرن اينڈ يونيورسل ويلفير‘ كے موضوع پر خطاب كيا۔اس كے علاوه مهمانوںميں پروفيسر پريم سنگھ چندوماجرا(ايم پي، آنندپور صاحب) ،پروفيسرڈاكٹر جسپال سنگھ (وي سي، پنجابي يونيورسٹي، پٹياله) ايس ـترلوچن سنگھ (سابق ممبر آف پارليمنٹ و سابق چيرمين مائنارٹي كميشن، گورنمنٹ آف انڈيا) ، وغيره تھے۔ ان تمام شركاء كے درميان دعوه لٹريچر تقسيم كيے گئے۔
- دہلی فیلڈ ٹیم مختلف مقامات اور مناسبت سے مسلسل دعوت\ كا كام كررهي هے ۔ جیسےجے پور لٹريچر فيسٹول، 23-24 جنوري 2016 ۔ ماتا سندري كالج ، 30 جنوري 2016۔ جواهر لال نهرو يونيورسٹي،نئی دہلی 10 فروري 2016۔ اسٹريٹ دعوه بمقام سنٹ اسٹفين كالج، نارتھ كيمپس دہلی یونیورسٹی، نئي دهلي،20 فروري 2016۔ والك آف هوپ(سري فورٹ آڈيٹوريم، نئي دهلي) 21 فروري 2016۔ كانفرنس آن اسپريچول وزڈم(انڈيا اسلامك سنٹر، نئي دهلي) 25 فروري 2016۔وينكٹيشور كالج (نئي دهلي) 27 فروري2016 ۔ ان تمام جگهوں پر مدعو كي طرف سے كافي حوصله بخش رسپانس ملا۔ ٹيم كے ممبرس نے بڑي تعدا ميں دعوه لٹريچر تقسيم كيا۔
- I write this email to thank you and your grandfather Maulana Wahiduddin Khan for taking time and filling the questionnaire that I had sent via Mr. Hafiz Iqbal. The inputs given by him were very helpful and not only did it help me gain better understanding but also helped take my dissertation to a higher qualitative level. The very fact that you all took time to fill the questionnaire sent by a nobody such as me speaks volumes of your humility and zest. I find the work done by Maulana Saheb extremely enriching and necessary in today's time. I admire him for his efforts at bringing in peace and right understanding. I wish that one day we see a united world living in peace and harmony though diverse in many ways. I pray for Maulana Saheb’s and your good health and well being. Thanking you. (Lenoy Jose SJ, Satyanilayam, Chennai)
- Thank you very much for sending these impressive videos of Maulana. I am very inspired by Maulana’s speeches, especially his Sunday talks. (Javed Khan)
- From the past couple of days, I am able to experience peace of mind by listening to Maulana's audio and video lectures. (Aamir Bhat, Srinagar)
Magazine :
