پولیس بھی

ڈاکٹر ابو بکر صاحب (بمبئی) نے ۱۹  فروری ۱۹۹۰ کی ملاقات میں بتایا کہ مہاراشٹر کے ایک مقام پر تبلیغی جماعت کا بڑا اجتماع تھا۔ پولیس والے بھی اپنے طور پر انتظام کے لیے وہاں آئے۔ اجتماع کے بعد ڈاکٹر ابو بکر صاحب سے ایک پولیس افسر کی گفتگو ہوئی جو حسب ذیل ہے۔

 پولیس افسر نے تمل زبان میں ان سے کہا کہ ہم یہاں دیکھ بھال کے لیے آئے تھے مگر آپ کے اجتماع کو دیکھنے اور سننے کے بعد میرا خیال یہ ہے کہ اگر دوسرے بھی آپ لوگوں کی طرح ہو جائیں تو پولیس کے انتظام کی کوئی ضرورت ہی نہ رہے گی۔

پولیس افسر نے کہا کہ میری یہ رائے محض تقریروں کو سن کر نہیں بنی ہے بلکہ عمل کو دیکھ کر بنی ہے۔ اس نے بتایا کہ مثلاً ایک بار تبلیغ کے لوگ وضو کر رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ ایک شخص نے وضو کیااس کے بعد وہ اپنی گھڑی وہیں بھول کر نماز کے لیے چلا گیا۔ میں کنارے چپ چاپ کھڑا ہو گیا کہ دیکھوں اب کیا ہوتا ہے۔

میں نے دیکھا کہ دوسرے لوگ وضو کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کو وہ گھڑی ملی۔ اس نے گھڑی اٹھالی اور چلنے لگا۔ میں بھی پیچھے پیچھے چلا۔ یہاں تک کہ وہ آدمی اس خیمہ میں پہونچ گیا جہاں گم شدہ سامان جمع کرنے کا دفتر قائم تھا۔ آدمی نے گھڑی کو وہاں جمع کر دیا اوراس کے بعد نماز کے لیے چلا گیا۔

پولیس افسر نے کہا کہ آج کی دنیا میں لوگ دوسروں کی جیبوں سے گھڑی اور سامان نکالنے کی فکر میں رہتے ہیں مگر یہاں ایسے لوگ جمع ہیں جو دوسروں کی ملی ہوئی چیز کو بھی اپنی چیز نہ سمجھیں اور اس کو لے جا کر اصل مالک کے حوالے کر دیں۔ میری بھگوان سے پرارتھنا ہے کہ سب لوگ ایسے ہی ہو جائیں تاکہ دنیا سے جھگڑے اور فساد کا خاتمہ ہو جائے۔

اچھا اخلاق ہر ایک کو مسخر کر لیتا ہے، حتی کہ پولیس جیسے بد نام گروہ کو بھی۔ ایک جانور اخلاق سے غیر متاثر رہ سکتا ہے۔ مگر کوئی آدمی اخلاق سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ کیوں کہ انسان کے اندر پیدائشی طور پر اخلاقی حس موجود ہے۔ انسان مجبور ہے کہ جب وہ کوئی اخلاقی واقعہ دیکھے تو اس سے اثر قبول کیے بغیر نہ رہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion