شخصیت کی تعمیر

قرآن میں انسان  کے لیے دو قسم کے رزق کا ذکر آیا ہے۔ ایک رزق کا ذکر ان الفاظ میں ہے:(ترجمہ) اور زمین پر کوئی چلنے والا ایسا نہیں جس کی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو(11:6)۔ اس آیت میں جس رزق کا ذکر ہے، یہ وہ ہے جو زمین سے اگتا ہے۔ اس زمینی رزق کا فائدہ ہر انسان کو یکساں طور پر پہنچتا ہے۔ یہ رزق انسان کے لیے جسمانی صحت و طاقت کا ذریعہ ہے۔

دوسرا رزق وہ ہے جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں آیا ہے:(ترجمہ) اور ہرگز ان چیزوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھو جن کو ہم نے ان کے کچھ گروہوں کو ان کی آزمائش کے لیے انھیں دنیا کی رونق دے رکھی ہے۔ اور تمہارے رب کا رزق زیادہ بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے (20:131)۔ اس آیت میں جس رزق کا ذکر ہے، اس سے مراد اصلاً اناج اور پھل وغیرہ جیسی چیزیں نہیں ہے۔ بلکہ اس سے مراد وہ رزق ہے جو توسم اور غور و فکرکے ذریعہ انسان کو حاصل ہوتا ہے۔ اس سے وہ رزق مراد ہے جو ساری کائنات میں سبق کے روپ میں پھیلا ہوا ہے۔ انسان کا کام یہ ہے کہ وہ زمین و آسمان میں غور کرے، اور غور کرکے زمین و آسمان میں پھیلے ہوئے اس رزق کو اسی طرح اپنائے، جس طرح شہد کی مکھی پھولوں میں رکھے ہوئے نکٹر کو اپناتی ہے۔

پہلا رزق اگر مادی رزق ہے تو دوسرا رزق ربانی رزق ہے۔ پہلے قسم کے رزق سے اگر انسان کو جسمانی طاقت ملتی ہے تو دوسری قسم کے رزق سے انسان کی معرفت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انسان کو اپنے رب کے بارے میں یقین حاصل ہوتا ہے۔ انسان کی آخرت کی زندگی میں ترقی ہوتی ہے۔ انسان کے جنت کے شوق میں اضافہ ہوتا ہے۔ انسان کے عقلِ ایمانی میں ترقی ہوتی ہے۔ انسان کی شخصیت ایمانی ترقی کے مراحل سے گزرتی رہتی ہے، یہاں تک کہ وہ جنتی شخصیت بن جاتی ہے۔ انسان صبر کی اہمیت کو دریافت کرتا ہے۔ انسان قناعت اور توکل کی غذائیں حاصل کرتا ہے۔ انسان کے اندر وہ شخصیت پیدا ہوتی ہے، جو خوف خدا، اور محبت انسانی، اور فکر آخرت میں پرورش پاکر اپنے رب کی قربت حاصل کرتی ہے۔ یہاں تک کہ انسان اس قابل بن جاتا ہے کہ اس پر جنت کے دروازے کھول دیے جائیں۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion