خبرنامہ اسلامی مرکز– 281
ث موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے، اس لیے ہر جگہ سے ایسے تاثرات پڑھنے کو ملتے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوںمیں سی پی ایس انٹرنیشنل کا مشن پہنچ رہا ہے۔لوگ مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابوں کو نہ صرف خود پڑھتے ہیں، بلکہ دوسروں تک ان کو پہنچاتےہیں۔ مثلا ً پاکستان سےمسٹر جلیل کاکڑنے مولانا صاحب کی کتاب، الاسلام کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے ایک فیس بک پیج پریہ تاثر لکھا ہے:
"اگر آپ نے یہ کتاب (الاسلام) نہیں پڑھی ہے تو میرا مشورہ کہ لازمی طور پر پڑھیے۔ بار بار پڑھیے، سبقاً سبقاً پڑھیے۔ اس میں وہ سب کچھ ہے جو ایک دردِ دل رکھنے والا مسلمان، اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی اور ترقی کے بارے میں سوچتا ہے۔"
ث تمام انسانوں کے لیے قرآن کو قابلِ حصول بناناسی پی ایس انٹرنیشنل کا بنیادی مقصد ہے۔ چنانچہ کوئی بھی انسان، خواہ وہ کسی مذہب کا ماننے والا ہو، قرآن کو اپنی قابل فہم زبان میں پڑھنا چاہتا ہے تو وہ ہماری ویب سائٹ (www.cpsglobal.org/order-free-quran) پر آکر فارم فل کرے،اس کے بعد اس کو ایک عدد ترجمہ قرآن فری آف کاسٹ بذریعہ پوسٹ بھیج دیا جاتا ہے(شرط صرف یہ ہے کہ ایڈریس اور فون نمبر درست ہو)۔ اس سلسلے میں ایک خاتون نے اپنا تاثر ان الفاظ میں ای میل کیا ہے:
Dear Goodword books Team, I am writing to express my heartfelt thanks for providing me with a free copy of the English Quran. I recently filled out a form on your website requesting an English translation of Quran, and I was delighted to receive it very early. I am truly grateful for the work you do in providing free copies of the Quran to people. It is a beautiful and generous gesture that brings comfort to many. May Allah shower you with His blessings, guide you to success in all your endeavors, and reward you abundantly for your efforts. May your work continue to flourish and benefit countless individuals, and may it be a source of light and inspiration for all those who seek knowledge and guidance. May Allah grant you the best in this world and the Hereafter, and may He bless you with His mercy and grace at all times. I also wanted to take a moment to compliment the Quran you sent me. The translation is easy to read and understandable, and the text is presented in a clear and concise manner. I appreciate the effort that has gone into making the Quran accessible to people of all backgrounds, and I am sure it will be of great benefit to me and others who read it. and the additional information related to Islam and hadith you provided in the Quran is very informative and helpful in understanding the context and orgin of Islam. Your efforts to provide not just the Quran, but also additional resources to aid in understanding its teachings are truly commendable." Finally, I wanted to add a personal note of gratitude for the Goodword books team. Your dedication to providing this service is inspiring , and I am grateful for the opportunity to benefit from it. Thank you for all that you do, and may Allah reward you abundantly for your efforts. Sincerely (Yerza kazi, kazi****gmail.com)
ث 26 فروری 2023 کا واقعہ ہے۔اس دن میں گارلینڈ(ٹیکساس)کے ایک مال (mall)میں واقع ہاف پرائس بکس اینڈ میگزین اسٹور کے پاس سے گزری تواس کی خاتون مینیجر سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس اسلام پر کوئی کتاب ہے ۔ اس نے کہا کہ ان کے پاس اسلام کے موضوع پر کوئی کتاب نہیں ہے ۔ پھر میں نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ قرآن کا انگریزی ترجمہ فری تقسیم کے لیے رکھنا چاہیں گی۔ اس نے کہا بالکل! براہِ کرم آپ جو بھی عطیہ کرنا چاہتی ہیں، وہ ضرور لائیں۔ میں نے انھیں انگریزی ترجمۂ قرآن کا ایک باکس دیا ، اس نے شکریہ کے ساتھ اس کو قبول کیا۔ یہ بک اسٹور ایک مشہور مال میں واقع ہے، اوروہاں ہر وقت لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ اس لیے اس بات کی قوی امید ہے کہ بہت سے لوگ اسٹور سے ترجمۂ قرآن کو حاصل کریں گے۔ (مز کوثر اظہار، سی پی ایس امریکا)
ث اپیجے ستیا یونیورسٹی (ASU)گروگرام ، ہریانہ نے سی پی ایس انٹرنیشنل دہلی کے اشتراک سے انٹرفیتھ ڈائلاگ اینڈ پیس کے موضوع پر 25 ستمبر 2023 کویونیورسٹی کے اندرایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں سی پی ایس دہلی کے دد ممبران مز استتھی ملہوترا اور مسٹر وکرانت ڈاگر نے شرکاء کے سامنے موضوع کی مناسبت سے گفتگو کی، اور پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں کو سی پی ایس انٹرنیشنل کا لٹریچر دیا گیا۔ تمام لوگوں نے نہایت شوق کے ساتھ گفتگو سنی اورشکریہ کے ساتھ اسپریچول تحفہ حاصل کیا۔
ث مسٹر عمار، سی پی ایس دہلی کے نوجوان ممبر ہیں۔ انھوں نے 6 نومبر 2023 کو دہلی میں واقع نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کی انگریزی کتابوں کا ایک سیٹ (بشمول انگریزی اور ہندی تراجم قرآن)بطور تحفہ دیا۔ بقول مسٹر عمار،ڈاکٹر روی کے مشرا (ڈپٹی ڈائریکٹر)نے انتہائی خوشی اور اپنائیت کے ساتھ میرا استقبال کیا اور تمام کتابوں کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔انہوں نے مولانا اور ان کے کاموں کی بہت تعریف کی۔ انہوں نےکہاکہ مولانا صاحب واقعی ایک استثناء انسان اور سچے محب وطن تھے۔ ملک میں بہت کم لوگ ان کی مانند ہوئے ہیں۔ اس وقت ان کے ساتھ دو مہمان اور بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ان لوگوں نے بھی نہایت دلچسپی کے ساتھ مولانا اور سی پی ایس مشن کے بارے میں سنا۔ انہوں نے مولانا کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی میری کوششوں کو بھی بہت سراہا۔