ایک تقابل

الکزینڈر تو سپکو (Aleksandr Tosipko) سوویت روس کے ایک مشہور فلسفی ہیں۔ ان کی عمر ۵۰ سال کے قریب ہے۔ وہ ماسکو کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکونومک اینڈ پولیٹیکل اسٹڈیز میں پروفیسر ہیں۔ نیو یارک کے ہفتہ وار میگزین نیوز ویک کے نمائندہ نے ان سے ماسکو میں ملاقات کی اور ایک خصوصی انٹرویو لیا جو نیوز ویک کے شمارہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۰ میں چھپا ہے ۔ ایک سوال وجواب یہ ہے:

Q. How did your views of Marxism evolve? What was most important in your personal development?

A. When you read 'Das Kapital' it's all crystal clear by the time you reach page three. Only an idiot can really believe in Marxism.

نیوز ویک کے نمائندہ نے پوچھا کہ مارکسزم کے بارے   میں آپ کے خیالات کا ارتقا ءکس طرح ہوا۔ آپ کے ذاتی ارتقاء میں سب سے زیادہ اہم کیا چیز تھی۔ روسی پر وفیسر نے جواب دیا: جب آپ مارکس کی کتاب داس کیپٹال کو پڑھیں تو اس کے تیسرے صفحہ تک پہنچتے ہی بات بالکل واضح ہو جاتی ہے۔ کوئی دیوانہ ہی حقیقۃ ًمار کسزم کی صداقت پر یقین کر سکتا ہے۔

سرمایہ دارانہ اقتصادیات کے بارے   میں مارکس نے اپنی کتاب داس کیپیٹال جرمن زبان میں لکھی تھی۔ وہ پہلی بار ۱۸۶۷ء میں چھپی۔ اشتراکی حضرات کا کہنا تھاکہ یہ دور جدید کا قرآن ہے۔ اب انسان کو بائبل یا قرآن کی ضرورت نہیں، اب داس کیپٹال انسان کے لیے رہنما کتاب ہے۔ مگر صرف ایک صدی کے اندر اس کا طلسم ٹوٹ گیا۔ حتی کہ اب خود اشترا کی دنیا میں اس کتاب کو دیوانگی کی کتاب کہا جارہا ہے۔

 اس کے برعکس قرآن اپنی اہمیت کو چودہ سو سال سے مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے ۔قر آن اور صاحب قرآن کے خلاف اب تک اس قسم کی کوئی بات ثابت نہ کی جاسکی۔ قرآن آج بھی ‘‘کتاب لاریب ’’بنا ہواہے۔ یہ قرآن کی ابدی صداقت کا ایک ناقابل انکار ثبوت ہے۔

 انسانی کتابوں کا حال یہ ہے کہ وہ ’’تیسرے صفحہ‘‘ تک پہنچتے ہی اپنی غلطی کو واضح کر دیتی ہیں۔ اس کے بر عکس قرآن اپنے  ’’آخری صفحہ‘‘ تک ایک بے خطا کتاب ہے۔ یہ علمی واقعہ اس بات کے ثبوت کے لیے کافی ہے کہ قرآن خدا کی کتاب ہے نہ کہ کوئی انسانی کتاب ۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom