خبرنامہ اسلامی مرکز- 269
سی پی ایس انٹرنیشنل کا بنیادی مشن یہ ہے کہ قرآن کے پیغام کو سارے عالم کے انسانوں تک پہنچایا جائے،اور یہ کام تمام قوموں کی قابل فہم زبان میں کیا جائے۔ اس سلسلے کی کچھ اہم سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
- 27-28اپریل 2019 کو نئی دہلی کے ہوٹل دی لیلا امبینس میں سی پی ایس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک دعوہ میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا عنوان تھا: قرآن کانفرنس، قرآن کو دنیا میں پہنچانا(Quran Conference: Taking the Quran to the World)۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کے کونے کونے میں قرآن کے پیغام کو عام کیا جائے۔ اس میٹ میں سی پی ایس مشن کے تحت کام کرنے والے ہندوستان کے تقریباً تمام داعیوں نے حصہ لیا، اور ایک نئی دعوتی انرجی کے ساتھ واپس ہوئے۔یہ تمام دعاۃ اپنے علاقوں میں دعوتی کام کرتے ہیں، اور انسانیت کو خدا کے منصوبۂ تخلیق سے آگاہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
- 14جولائی 2019کو صدر اسلامی مرکز نے نئی دہلی میں قرآن کی ایک ویب سائٹ لانچ کی۔ یہ ویب سائٹ بنگلور ٹیم نے تیار کی ہے۔ اس ویب سائٹ پر بشمول عربی متن قرآن کے26مختلف زبانوں کے ترجمے موجود ہیں۔جو یہاں سے فری ڈاؤن لوڈکیےجاسکتے ہیں۔مثلاً اردو،آسان ہندی،شُدھ ہندی، تیلگو، کنڑا، مراٹھی، گجراتی، بنگالی،ڈوگری، پنجابی، ملیالم۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل زبانوں میں انگلش، سنہالا، اسپینش، چائنیز، فرانسیسی، پرتگیز، اٹالین، جرمن، ڈچ، رشین، تغالوگ (فلپینی زبان)، چیچوا، اورہبرو۔ اس کے علاوہ ہندی،اردو اور انگلش میں قرآن کی تفاسیربھی موجود ہیں۔ یہ ویب سائٹ تمام انسانوں کو مد نظررکھ کر تیار کی گئی ہے۔ اس کا ایڈریس یہ ہے:
جو حضرات ان تراجم ِ قرآن کی مطبوعہ کاپی (printed copy)حاصل کرنا چاہیں،وہ گڈ ورڈ بکس نئی دہلی سے رابطہ (0120 4504638)قائم کریں۔گڈورڈ بکس میں ان تراجم کے علاوہ دو ترجمے اور بھی موجود ہیں: تامل اور پولش۔
- ان تراجم کے علاوہ درج ذیل زبانوں میں قرآن کے ترجمے کا کام فائنل مرحلے میں ہے:
1.Khasi , 2. Burmese, 3. Thai, 4. Rwandese, 5. Korean, 6. Swahili, 7. Manipuri, 8. Uzbek, 9. Zulu, 10. Shona, 11. Afrikaans, 12. Xhosa, 13. Sotho, 14. Vietnamese, 15. Japanese.
نیز ان زبانوں میں بھی قرآن کے ترجمے کا کام شروع ہوگا:
Bosnian, Bulgarian, Romanian, and Icelandic
- جو صاحب دعوت کے اس عالمی مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ اس ای میل پر لکھیں: