قرآن کا فیصلہ

قدیم مدینہ (یثرب ) میں یہودی بھی آباد تھے اور غیر یہودی (مشرک) بھی ۔ اس زمانےمیں یہودیوں کا یہ حال تھا کہ جب یہودی اور غیر یہودی آپس میں لڑتے ، جب ایک یہودی دوسرے یہودی پر ظلم کرتا توان کے رہنما غیر جانبدار بنے رہتے۔ ایسے مواقع پر انھیں  خدا کا یہ حکم یاد نہ آتا  کہ ایک شخص دوسرے شخص کی جان، مال یا آبرو پر حملہ کرے تو اس کو اس سے روکو اور اس وقت تک چین سے نہ بیٹھو جب تک باہمی زیادتی کی یہ برائی معاشرے سے ختم نہ ہو جائے ۔ مگر اس قسم کا کوئی واقعہ جب یہودی اور غیر یہودی کے درمیان ہوتا ، مثلاً ایک غیر یہودی (مشرک) کسی یہودی کی جان ومال پر تعدّی کرتا تو فوراً  تمام یہودی بیدار ہو جاتے۔ یہودی علماء اپنے حجروں سے نکل پڑتے اور یہودی لیڈر پُر جوش تقریر یں شروع کر دیتے۔ اب ان کو آسمانی شریعت کی وہ تمام ہدایتیں یاد آجاتیں جو جان اور مال اور آبرو کے احترام کےلیے دی گئی ہیں ۔

یہ دوسرا کام اگرچہ تمام تر خدائی شریعت کے حوالے سے کیا جاتا ، مگر قرآن میں جب ان کی اس روش پر تبصرہ کیا گیا تو انھیں اس بظاہر دینی عمل پرکسی قسم کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ اس کے برعکس ان کے لیے دردناک سزا کا اعلان کیا گیا۔ کہاگیا کہ یہودی اور یہودی کے درمیان زیادتی کے معاملے میں تم کو کتابِ الٰہی کا حکم یاد نہیں آتا مگر یہودی اور غیر یہودی کے معاملے میں تم کتابِ الٰہی کا نام لے کر پرشور تحریک چلاتے ہو۔ یہ دو عملی قابلِ انعام نہیں ، قابل ِسزا ہے۔ جو لوگ ایسا کریں ، ان کے لیے خدا کا قانون یہ ہے کہ انہیں دنیا میں رسوائی ہو اور آخرت میں شدید ترین عذاب ( البقرہ:  85)

قرآن کی یہ آیت موجودہ زمانے کے مسلم علماء اور مسلم رہنما ؤں پر پوری طرح صادق آتی ہے۔ آج مسلمانوں کے درمیان ہر جگہ باہمی زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ زیادتی اور ظلم کی کوئی قسم ایسی نہیں جو ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے خلاف جائز نہ کیے ہوئے ہو۔ مگرمسلم علما ء اور مسلم رہنما ان کے بارے میں بالکل غیر جانبدار بنے رہتے ہیں۔ البتہ اگر کہیں کوئی غیر مسلم مسلمانوں کے خلاف زیادتی کر دے تو تمام علماء اور تمام رہنما فورا ً اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس قسم کی روش خدا کے نزدیک صرف ایک قابلِ سزا جرم ہے ، نہ کہ کوئی دینی عمل جس پر آدمی کو انعام دیا جائے ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom