لا محدود کی تلاش

مسٹر خوشونت سنگھ نے اپنے ہفتہ وار کالم (ہندستان ٹائمس ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۱) میں آنجہانی چرن جیت سنگھ کا قصہ لکھا ہے۔ انھوں نے بے شمار تجارتیں (innumerable businesses) قائم کیں۔انھوں نے ملک کے اندر اور ملک کے باہر بہت سی قیمتی جائدادیں بنائیں۔ کیمپا کو لا سے لے کر فرنیچر تک طرح طرح کے نفع بخش کاروبار ان کی ملکیت تھے۔ لندن میں بھی ان کا ایک عظیم ہوٹل موجود تھا۔ جدید ترین کار وں کا ایک پورا دستہ ہمہ وقت ان کی خدمت کے لیے تیار رہتا تھا۔ وغیرہ

 آخر کار اپنے وسیع تجارتی ایمپائر کو چلانا ان کے لیے مشکل بن گیا۔ وہ سخت پریشان رہنے لگے۔ یہاں تک کہ خوشونت سنگھ کے الفاظ میں ––––– حد سے بڑھا ہوا بوجھ ان کی طاقت سے زیادہ ثابت ہوا۔ وہ اکیا ون سال کی عمر پوری کرنے سے پہلے ہی مرگئے:

The strain proved too much for him. He died before he was 51.

انسان کی فطرت ایک غیر قانع فطرت ہے۔ انسان عین اپنی فطرت کے اعتبار سے اپنے لیے ایک لا محدود دنیا چاہتا ہے۔ چنانچہ ہر آدمی اپنے دائرہ کار کے اعتبار سے لامحدود دنیا حاصل کر نے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ مگر آخر کار وہ محسوس کرتا ہے کہ یہاں وہ اپنی لامحدود دنیا کی تعمیر نہیں کرسکتا۔ اب اس کی صلاحیتیں جواب دے دیتی ہیں۔ لامحدود کو چاہنے والا اپنی محدودیت کا شکار ہو کر ختم ہو جاتا ہے۔

کیا قدرت نے انسان کے اوپر ظلم کیا ہے۔ کیا لامحدود کی طلب دے کر انسان کو ایک ایسے محدود عالم میں بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ کبھی اپنے مطلوب کو حاصل نہ کر سکے۔نہیں۔ یہاں غلطی قدرت کی طرف نہیں ہے بلکہ انسان کی طرف ہے۔ انسان کا موجودہ مزاج اس لیے تھا کہ دنیا کو اپنے لیے نا کافی پا کر وہ آخرت کی طرف لو لگائے۔ وہ اپنی ذات کی طرف دوڑنے کے بجائے خدا کی طرف دوڑے۔ مگر انسان اس راز کو نہیں سمجھ پاتا۔ آخرت میں ملنے والی چیز کو وہ موجودہ دنیا ہی میں پالینا چاہتا ہے۔ یہاں اس کی شخصیت تضاد کا شکار ہو جاتی ہے۔ کامیابی کے امکان کے کنارے پہنچ کر وہ اپنے آپ کو نا کامی کے گڑھے میں گرا لیتا ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom