چھوٹا آغاز

ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ دوران گفتگو انھوں نے انتہائی شدت کے ساتھ کہا ’’اب ہمیں اپنا مسئلہ خود حل کرنا ہوگا ‘‘۔میں نے کہا کہ اس قسم کے الفاظ محض الفاظ ہیں جن کے کوئی معنی نہیں۔ کیوں کہ استعمال سے پہلے صلاحیتِ استعمال درکار ہوتی ہے اور وہ ہمارے اندر موجود نہیں۔ کوئی عملی منصوبہ پہلے ایک موافق زمین چاہتا ہے۔ ضروری حدتک تیاری (preparation)کے بغیر اقدام کا منصوبہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پل بننے سے پہلےاس پر گاڑی کوچلا دینا۔

یہ سن کر انھوں نے کہا’’اس انداز میں سوچنے والے اور کتنے لوگ ہیں‘‘۔ میں نے کہا کہ یہی تو مسئلہ ہے۔ فی الحال ایسے لوگ ضروری تعداد سے بہت کم ہیں ، اس لیے ہم کو پہلی کوشش اسی کی کرنی ہے۔ پھر میں نے بے تکلفی کے انداز میں کہا ’’الرسالہ میں اسی مزاج کو پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،مگر آپ لوگ اس کی اشاعت کو بڑھانے کے لیے تعاون نہیں کرتے‘‘۔

’’آپ نے بھی کہاں کی بات کہاں جوڑ دی‘‘ انہوں نے کہا۔ مطلب یہ کہ کہاں اتنا بڑا عالمی مسئلہ اور کہاں الرسالہ۔حقیقت یہ ہے کہ ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہمارا یہی مزاج ہے۔ آغاز جب بھی ہوگا چھوٹا ہوگا۔ مگر ہم ’’چھوٹے آغاز‘‘ سے شروع کرنا نہیں چاہتے، اس لیے ہم آغاز بھی نہیں کر پاتے۔حقیقت یہ ہے کہ ابتدائی تیاریوں سے پہلے آگے کا کام نہیں کیا جا سکتا۔اور ابتدائی تیاری ہمیشہ چھوٹے آغاز سے شروع ہوتی ہے۔

 چھوٹے آغاز کا مطلب ہے لو پروفائل (low profile)میں کام کا آغاز کرنا۔اِس طریقِ کار کا فائدہ یہ ہے کہ آدمی کو فوراً ہی اپنے عمل کے لیے ایک نقطۂ آغاز (starting point) مل جاتا ہے۔ آدمی کو یہ موقع مل جاتا ہے کہ وہ شروع سے آخر تک اپنا کام معتدل انداز میں جاری رکھے۔ اس سے ری ایکشن کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ اِس کے بعد یہ ممکن ہوجاتاہے کہ آدمی اپنی توانائی کو بے نتیجہ کاموں میں ضائع نہ کرے، وہ اپنی پوری توانائی کو صرف نتیجہ خیز کاموںمیں صرف کرے، وہ تمام موجود امکانات کو اپنے مشن کے حق میں استعمال کرسکے،اور اپنے حسبِ منشا اپنے منصوبے کو تکمیل تک پہنچائے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom