کرائٹیرین کا مسئلہ

 کرائٹیرین (criterion)کیا ہے— ایک اصول یا معیار یا جانچ جس کی بنیاد پر کوئی رائے قائم کی جاسکتی ہو یا فیصلہ کیا جاسکتا ہو:

A principle or standard or test by which something may be judged or decided.

کرائٹیرین کامسئلہ بے حد اہم مسئلہ ہے ۔بیشترفکری گمراہیاں صرف اس لیے پیدا ہوتی ہیں کہ لوگوں کے ذہن میں کرائٹیرین واضح نہیں ہوتا۔اکثرایساہوتاہے کہ آدمی اپنے آپ کو صحیح سمجھ رہا ہوتا ہے، حالاں کہ جس کرائٹیرین سے وہ اپنی بات کوجانچتا ہے، وہ غلط کرائٹیرین ہوتاہے ۔ اگر وہ اپنی بات کودرست کرائٹیرین پر جانچے تو وہ جان لے گا کہ اس کی سوچ صد فی صد غلط ہے ۔

مثال کے طورپرخلیفۂ اول حضرت ابوبکر نے جب حضرت عمر فاروق کو امیر المومنین مقررکیاتو بیشترصحابہ اس رائے سے اتفاق نہ کرسکے ۔ان کاکہنایہ تھا کہ عمر ایک سخت گیر انسان ہیں اورسخت گیر انسان کو امیر المومنین نہیں ہوناچاہیے۔حضرت ابوبکر نے اس کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ صحیح ہے کہ وہ سخت گیر ہیں،مگران کی سختی اس لیے تھی کہ میں نرم تھا۔ میں تم لوگوں کا خلیفہ اس شخص کو بنا رہا ہوں جو خلافت کے لیے سب سے اہل ہے (الکامل فی التاریخ، جلد 2، صفحہ 266-67)۔ 

اس سے معلوم ہواکہ جولوگ عمر فاروق کی امارت کے مخالف تھے وہ اپنی رائے کے حق میں غلط کرائٹیرین استعمال کررہے تھے۔امیر کے لیے اصل کرائٹیرین یہ نہیں ہے کہ وہ سخت ہے یانرم۔اس کے بجائے اصل کرائٹیرین یہ ہے کہ وہ مدبر انسان ہو۔وہ خداسے ڈرنے والاہو۔وہ کمزور شخصیت کا مالک نہ ہو۔وہ حق اورناحق میں فرق کرناجانتاہو۔

صحیح کرائٹیرین کے اعتبار سے دیکھاجائے تو معلوم ہوگاکہ خلافت کے لیے حضرت عمر فاروق کا انتخاب نہایت درست تھا۔اس کے برعکس، اگر اس معاملے کو غلط کرائٹیرین سے دیکھاجائے تو ایک شخص کہے گا کہ خلافت کے لیے عمر فاروق کا انتخاب درست نہ تھا۔کیوںکہ ان کے مزاج میں بہت زیادہ شدت تھی ۔حالانکہ یہ کرائٹیرین ہی اس معاملے میں بجائے خود درست نہیں — جیساکام ہوویسی ہی اہلیت درکار ہوتی ہے ۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom