شیر دیکھ رہا ہے

جم کاربٹ (Jim Corbett) ایک انگریز تھا۔ وہ ۱۹۰۷ میں ہندستان آیا ۔ اس کو معلوم ہوا کہ کمایوں (یوپی) کے جنگلوں میں بہت سے مردم خور شیر ہیں ، وہ اپنی رائفل لے کر کمایوں کے جنگل میں پہونچ گیا ۔ ۱۹۰۷ میں اس نے پہلے مردم خور شیر کو اپنی گولی کا نشانہ بنایا جو ۴۳۰ آدمیوں کو مارکر کھا چکا تھا۔

جم کاربٹ نے کمایوں کے جنگلوں میں ۲۲ سال گزار ے۔ اس نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ایک درجن سے زیادہ مردم خور شیروں کو ہلاک کیا۔ اس جان جو کھم کام کا واحد انعام، جیم کا ربٹ کی یہ روحانی تسکین تھی کہ وہ زمین کے ایک چھوٹے سے حصہ کو اس قابل بنائے کہ ایک لڑکی محفوظ طور پر وہاں چل سکے :

Satisfaction at having made a small portion of the… earth safe for a girl to walk on.

جم کاربٹ نے اپنی کتاب کمایوں کے مردم خور شیر (Man-eaters of Kumaon) میں اپنےان تجربات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے جو مردم خور شیروں کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے پیش آئے۔ ایک موقع پر اس نے لکھا ہے کہ دن کی روشنی میں بھی شیر کی قربت ، حتی کہ اس وقت بھی جب کہ اس نے آپ کودیکھا نہ ہو، خون کی گردش میں ہیجان پیدا کر دیتی ہے۔ پھر جب شیر ایک عام شیر نہ ہو ، بلکہ وہ مردم خور شیرہو،تاریک رات کے ۱۰ بجے ہوں، اور آپ جانتے ہوں کہ مردم خور شیر آپ کو دیکھ رہا ہے، اس وقت خون کی گردش ایک طوفان کی صورت اختیار کر لیتی ہے :

The near proximity of a tiger in daylight, even when it has not seen you causes a disturbance in the bloodstream. When the tiger is not an ordinary one, however, but a man-eater and the time is ten o'clock on a dark night, and you know the man-eater is watching you, the disturbance in the blood becomes a storm.

یہ احساس کہ شیر میرے قریب ہے اور وہ مجھ کو دیکھ رہا ہے ، آدمی کے خون میں طوفان برپا کر دیتا ہے۔ پھر اس انسان کا کیا حال ہو گا جس کے اندر یہ یقین آجائے کہ وہ خدا جو تمام شیروں کا اور تمام زمین و آسمان کا خالق ہے ، وہ میرے قریب ہے اور مجھ کو اس طرح دیکھ رہا ہے کہ میری کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں رہ سکتی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom