زیادہ نازک

ایک مسلم نوجوان نے جدیدتعلیم حاصل کی۔اس کے بعد اس کو باہر کے ایک ملک میں کام ملا وہ اوراس کے لیے روانہ ہوگیا۔اس کے ماں باپ اس کو رخصت کرنے کے لیے ہوائی اڈہ پر آئے۔نوجوان کے مشرقی باپ نے آخری وقت میں نصیحت کرتے ہوئے کہا:دیکھو بیٹے ،جب ہوائی جہاز کے اندر بیٹھنا تو اپنے چاروں طرف آیتہ الکرسی کاگھیرا بنا لینا۔اوردرودشریف پڑھتے رہنا۔

یہ سن کر ایک شخص نے کہا :آپ بیٹے کو اس قسم کی نصیحت کیوں کررہے ہیں ۔ بزرگ بولے :اس لیے یہ ہوائی سواری ہے۔راستہ میں ذراسی بھی کوئی بات پیش آئے توکیا سے کیا ہوجائے۔

’’آپ کو شاید معلوم نہیں  کہ ہم میں سے ہر شخص اس سے زیادہ خطر ناک ہوائی سواری پر بیٹھا ہواہے ‘‘۔آدمی نے دوبارہ کہا’’یہ زمین جس پرہم آپ ہیں  یہ ہوائی جہاز سے بھی زیادہ نازک سواری ہے۔ہماری زمین کسی ٹھوس چیز پر رکھی ہوئی نہیں  ہے بلکہ اتھاہ خلامیں معلق ہے۔وہ ہوائی جہاز سے کہیں  زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ دہراحرکت کررہی ہے۔ایک طرف وہ اپنے محور پر20میل فی سکنڈ کی رفتار سے گھوم رہی ہے۔دوسری طرف وہ اپنے مدار پر15سکنڈ فی میل کی رفتار سے دوڑرہی ہے۔ہوائی جہاز تو درمیانی مقامات پر اترتے ہیں ۔مگر زمین کا تیز رفتار سفر بغیر رکے ہوئے مسلسل جاری ہے ‘‘۔ 

اس قسم کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد مذکورہ شخص نے کہا۔’’اگر آپ کو اپنے اس زمینی سفر کاواقعی احساس ہوتو آپ ہر وقت آیتہ الکرسی اوردرودشریف پڑھتے رہیں ۔آپ کے اوپر لرزہ طاری ہوجائے۔ہوائی سفر سے کہیں  زیادہ آپ کو اپنے زمینی سفر کا فکر لاحق رہنے لگے‘‘۔

لوگ انسانی واقعات سے متاثر ہوتے ہیں ،وہ خدائی واقعات سے متاثر ہونا نہیں  جانتے۔کوئی شخص کرتب کے زورسے اپنے آپ کو اس طرح دکھائے کہ اس کا پائوں چھت پر ہو اوراس کا سرنیچے کی طرف لٹکا ہواہوتو بے شمار لوگ اس عجیب واقعہ کو دیکھنے کے لیے جمع ہوجائیںگے۔مگر لوگوں کی یاد نہیں  کہ وہ خود اسی قسم کے عجیب تر واقعہ کی مثال ہیں ۔کیونکہ ہم میں سے ہرشخص کا یہ حال ہے کہ وہ زمین کی سطح پر لٹکا ہواہے۔زمین گول ہے۔زمین پر فی الواقع یہ صورت پائی جاتی ہے کہ آدمی اس کے اوپر مذکورہ کرتب باز آدمی کی طرف لٹکے ہوئے ہیں ۔ہندستان والوں کے لیے امریکاکے لوگ اس طرح ہیں  کہ زمین کی سطح پر ان کا پائوں ہے اور ان کا سر زمین کے نیچے لٹک رہا ہے اسی طرح امریکاوالوں کے لیے ہندستان کے لوگ سرنیچے اورپائوں اوپر کیے ہوئے زمین پر چل پھر رہے ہیں ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom