دنیا کی حقیقت

مسٹر آر این پانڈے (35سال) ہندستانی فوج میں سکنڈ لیفٹیننٹ تھے۔وہ 12نومبر 1983کو جموں توی ایکسپریس پر سوار ہوئے۔ٹرین آگے بڑھی تو انہیں احساس ہواکہ وہ غلط ٹرین پر سوار ہوگئے ہیں ۔انہیں دراصل اتکل ایکسپر یس پر سوار ہونا چاہیے تھا۔جب اوکھلا کا اسٹیشن آیا تو وہ فرسٹ کلاس کا دروازہ کھول کر باہر کو د پڑے۔ٹرین اس وقت پوری رفتا رمیں تھی۔وہ پہیہ کے نیچے آگئے اور اسی وقت کٹ کرمرگئے (ہند ستان ٹائمس، 13نومبر 1983)۔

یہ واقعہ موجودہ دنیا میں انسان کی بے بسی کی ایک تصویر ہے انسان ٹرین بناتا ہے جب وہ اس پر بیٹھتا ہے تو وہ اس کو لے کر دوڑتی ہے اورمنزل پر پہنچا دیتی ہے۔مگر اسی ٹرین کے مقابلہ میں انسان اتنا کمزور ہے کہ اس کے پہیہ کے نیچے آنے کے بعد وہ اس کی زد سے اپنے آپ کو نہیں  بچا سکتا۔

ایک کامیاب انسان ہے۔وہ ایک بہت بڑے مکان میں رہتا ہے جو اس کی خوش حال زندگی کی علامت ہے۔اس کے گھر کے سامنے موٹر کا ر کھڑی ہوئی ہے جو اس کی شان میں اضافہ کرتی ہے۔وہ ایک کارخانہ کامالک ہے جو اس کی دولت اور ترقی کا سرچشمہ ہے۔اس کے بے شمار ساتھی ہیں  جو اس کی قوت وشوکت کا زندہ ثبوت ہیں ۔

یہ وہ چیزیں ہیں  جن سے آدمی کی دنیوی ترقی کا اندازہ کیاجاتا ہے۔لیکن اگر یہ تمام چیزیں سمیٹ کر اوپر سے آدمی کے سر پر گرائی جائیں تو وہ اس کی بربادی کا ذریعہ بن جائیں گی۔یہ گویا ایک بہت بڑا ملبہ ہوگا جو آدمی کے اوپر پٹک دیا گیا اوراس کے نیچے دب کر اس کا وجود فنا ہوگیا۔

اس مثال سے سمجھا جاسکتا ہے کہ دنیوی ترقی کی حقیقت کیا ہے۔دنیا کی تما م ترقیاں اسی وقت تک ترقیاں نظر آتی ہیں  جب تک وہ فریب کے روپ میں ہوں۔جیسے ہی وہ اپنے اصلی روپ میں آئیں وہ صرف بربادی کا ڈھیر بن جاتی ہیں ۔یہ ترقیاں اپنے آخری انجام کے اعتبار سے کسی کے لیے قبرستان تو بن سکتی ہیں  مگر وہ کسی کے لیے کامیابی کا شاندار محل نہیں  بن سکتیں۔

لذتیں جنت میں لذت ہیں  اوردنیا میں صرف فریب لذت۔انسان کی غلطی یہ ہے کہ جو چیز جنت میں ملنے والی ہے اس کو وہ موجودہ دنیا میں پانا چاہتا ہے۔نتیجہ یہ ہے کہ آدمی یہاں بھی محروم رہتاہے اوروہاں بھی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom