زندگی کا مسئلہ

برازیل جنوبی امریکاکا ایک ملک ہے جواٹلانٹک سمندرکے کنارے واقع ہے۔ اس کی آبادی 119ملین ہے جس میں زیادہ تررومن کیتھو لک ہیں ۔برازیل میں 1964سے فوجی حکومت قائم تھی۔فوجی حکومت کے خلاف جن جمہوریت پسند لیڈروں نے تحریک چلائی ان میں ایک ممتازنام ٹینکر یڈنویس (1910-1985) کاتھا۔مسٹرنویس نے بے شمار مصیبتیں اٹھائیں۔21سال کی پر مشقت جدوجہد کے بعد بالآخر وہ ملک کے عوام کو حکومت کے خلاف منظم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔فوجی حکمراں مجبور ہوگئے کہ ملک میں عام انتخابات کرائیں۔

جنوری 1985ء میں الیکشن ہوا۔اس ا یکشن میں مسٹر نویس بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔ اخبارات اورریڈیو نے ان کی کامیابی کا شاندارتذکرہ کیا۔ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  —ان کی جیت ایک شخص کے تقریباً پچاس سالہ سیاسی کردارکی تکمیل ہے :

His victory capped a political career spanning nearly 50 Years.

15مارچ 1985ء کو مسٹر نویس کی حلف برداری کی رسم صدارتی محل میں اد اکی جانے والی تھی کہ عین اس روز چند گھنٹہ پہلے وہ سخت بیمار پڑگئے۔انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔ ملک کے سب سے بہتر اسپتال میں وہ ایک مہینہ تک ماہر ڈاکٹر وں کی نگرانی میں رہے۔ اس مدت میں ان کاسات بار آپریشن کیا گیا۔مگر ساری کوشش ناکام ہوگئی۔ 21 اپریل 1985ء کو مسٹر نویس کا انتقال ہوگیا۔اس وقت ان کی عمر 75سال تھی۔

کیسا عجیب ہے انسان کا یہ انجام کہ وہ کوشش کرتا ہے مگر وہ اس کا پھل نہیں  پاتا۔اس کے لیے فتح کاتاج تیار کیاجاتاہے مگر اس کے لیے ممکن نہیں  ہوتاکہ وہ اس کو اپنے سرکی زینت بنائے۔اس کی کوششوں کی تکمیل اس کی بربادیوں کی تکمیل بن جاتی ہے۔

اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں  کہ موجودہ دنیاصرف عمل کرنے کی جگہ ہے۔وہ پانے کی جگہ نہیں ۔پانے کی جگہ کوئی اورہے جو اس کے ماورا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom