کچھ سے کچھ

دیوی سنگھ ایک مشہور ڈاکوتھاجوجنوری 1984ء میںپولیس کے ساتھ ایک مقابلہ میں ماراگیا۔مِسز امرت پریتم کی ایک اتفاقی ملاقات مذکورہ ڈاکو سے سیوراگائوںمیں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان جوبات چیت ہوئی اس کی دل چسپ رودادہندستان ٹائمس (22جنوری1984)میں شائع ہوئی ہے۔

دیوی سنگھ نے بتایا کہ میں نے اب تک تقریباً ایک سوڈاکے ڈالے ہیں ۔ہم لوگ ڈاکو نہیں  ہیں  بلکہ حکومت کے باغی ہیں ۔ہم مال لوٹتے ہیں  مگرہم نے آج تک کسی لڑکی کی عصمت نہیں  لوٹی۔ ہماراایک سخت قسم کا اخلاقی اصول ہے۔ہماراکوئی آدمی اس کے خلاف کرے توہم فوراًاس کوگولی ماردیتے ہیں ۔

امرت پریتم نے کہا کہ دیوی سنگھ جی ،یہ بتائیے کہ آپ کی ٹولی (گینگ )میں کل کتنے آدمی ہیں  ،دیوی سنگھ نے کہا کہ سات آدمی ، اور آٹھواں خدا:

Seven   men, and   the   eighth God.

بظاہر یہ جملہ ،معمولی فرق کے ساتھ ،قرآن کی اس آیت کا ترجمہ معلوم ہوتاہے جس میں کہا گیاہے کہ تم میں سے پانچ آدمی جہاں ہوتے ہیں  وہاں چھٹاخداہوتاہے (المجادلہ، 58:7) پھر کیا ڈاکوکی بات انہیں معنوں میں ہے جن معنوں میں وہ قرآن میں آئی ہے۔ظاہر ہے کہ ایسا نہیں  ہے۔دونوں کے درمیان لفظی مشابہت کے سواکوئی اورچیز مشترک نہیں ۔

ڈاکونے کس معنی میں یہ بات کہی ،وہ خود مذکورہ انٹرویو میں موجود ہے۔اس نے کہا کہ ہم لوگ ڈاکہ کے ذریعہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں  اس کو ہم ٹولی کے درمیان بانٹتے ہیں ۔مثال کے طور پرمیری ٹولی میں سات افراد ہیں  تو ہم لوٹے ہوئے مال کے آٹھ حصے بناتے ہیں ۔سات حصے اپنے افراد کے لیے اورایک حصہ خدا کے لیے۔خدا کا جو حصہ ہے اس کو ہم کسی غریب کو دیدیتے ہیں ۔آمدنی کا ایک حصہ مذہب کے نام پر خداکو دینا یہ تمام ڈاکوئوں کا طریقہ ہے۔

قرآن کا خدا خوف پیدا کرتاہے اورڈاکوئوں کا خدابے خوفی۔خدااس لیے تھا کہ وہ آدمی کو ڈاکہ بازی سے روکے۔مگر ڈاکوئوں نے خداکا حصہ لگا کر اس کو اپنے ڈاکہ کا چوکیدار بنایا لیا۔گویا جب وہ سات مل کر ڈاکہ ڈالیں تو خداان کا آٹھواں بن کر ان کی حفاظت کے لیے موجودرہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom