کیسا عجیب

ایئر انڈیا کا ایک جہاز3جون  1984کو بینکاک سے بمبئی کے لیے اڑا۔یہ بوئنگ 747 تھا۔اس میں چار انجن نصب تھے اورعملہ کے علاوہ152مسافر سوار تھے۔جہاز ابھی فضا میں پہنچا تھا کہ اس کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔تاہم کیپٹن ورمانے ہوشیار ی کی اور جہاز کو قریب کے ہوائی اڈہ ڈون موانگ(Don Muang)پر اتارلیا۔اڑنے کے 20 منٹ بعد جہاز دوبارہ زمین پر تھا۔

پائلٹ کی ہوشیار ی سے جہاز حفاظت کے ساتھ رن وے پر اتر گیا جہاں ریڈ یائی اطلاع پا کر پہلے سے آگ بجھانے والے انجن موجود تھے۔تاہم بہت سے مسافر زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طورپر اسپتال پہنچا یاگیا۔اس کی وجہ جہاز کا حادثہ نہیں  تھا۔بلکہ اخباری رپورٹ(ٹائمس آف انڈیا،4 جون 1984)کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی :

Most of the injuries were due to passengers rushing for the emergency exit from where they descended through a chute.

یعنی بیشتر زخمیوں کی وجہ مسافروں کا آپس کا ٹکر ائو تھا۔کیوں کہ جب جہاز اترا تو مسافر تیزی سے دروازہ کی طرف دوڑ پڑے جہاں انہیں  ایک ڈھلوان گاڑی سے نیچے اترنا تھا۔

جہاز کی آگ نے ابھی کسی کو پکڑ انہیں  تھا۔صرف یہ اندیشہ تھاکہ شاید پکڑلے اور آدمی جل کر مرجائے۔تاہم اس اندیشہ نے لوگوں کو اتنا بد حواس کردیا کہ وہ ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ان میں سے ہر شخص یہ چاہنے لگا کہ سب سے پہلے وہ بھا گ کر آگے نکل جائے۔

مگر ایک اس سے زیادہ ہولناک خطرہ آدمی کا پیچھا کررہا ہے۔وہ موت اوراس کے بعد قیامت کا خطرہ ہے۔لیکن کسی کو اس کے اندیشہ سے بدحو اسی نہیں ۔کوئی اس سے بھاگنے کی ضرورت محسوس نہیں  کرتا۔کس قدر سچ فرمایا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میں نے جہنم کی آگ سے خوفناک چیز نہیں  دیکھی جس سے بھاگنے والا بے خبر سوگیا ہو:مَا رَأَيْتُ مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا(سنن الترمذی، حدیث نمبر2601)۔

آدمی کو موجودہ دنیا میں سب سے زیادہ جو چیز متحرک کرتی ہے وہ ’’خوف‘‘ہے۔ خوف کی نفسیات عمل کا سب سے بڑاسر چشمہ ہے۔آخرت کا خوف تمام خوفوں میں سب سے بڑاخوف ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آخرت کا خوف واقعی معنوں میں کسی کے اندر پیدا ہوجائے تو وہ آدمی کی پوری شخصیت کو جگا دے گا۔وہ اس کی تمام قوتوں کو متحرک کردے گا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom