عمل کا فرق

ایک ایسا کمپیوٹربنا یاجاسکتا ہے جو اپنی صورت کے اعتبار سے بالکل انسان کی طرح دکھائی دیتا ہو۔اس سے آپ کہیں  کہ ’’پانی لائو‘‘اور وہ چل کر مقررہ مقام پر جائے اوروہاں سے پانی کا گلاس لاکر آپ کو پیش کردے۔مگر کمپیوٹر کے اس عمل پر اس کے لیے کوئی جزانہیں  ہے۔

دوسری طرف ایک انسان ہے۔اس نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ پیاس سے بیتاب ہے۔اس کی حالت دیکھ کر اسے رحم آگیا۔وہ روانہ ہوا کہ ٹھنڈاپانی لاکر اس پیاسے آدمی کو پلائے۔اس وقت اس کے دل میںجذبات کا طوفان برپاتھا۔اس کی زبان سے نکلا : خدایاتو اس دن مجھے ٹھنڈا پانی پلا جس دن تیرے سواکسی کے پاس پانی نہیں  ہوگا۔ اس دن مجھ کو اپنے سایہ میں لے لے جس دن تیرے سوا کسی کے لیے سایہ نہ ہو گا۔اس نے ٹھنڈے پانی کا گلاس لیااوراس کو لے کر پیاسے کے پاس اس حال میں آیاکہ ایک طرف بھرے ہوئے پانی سے گلاس چھلک رہا تھا۔اوردوسری طرف خداکے خوف سے آنسوئوں کا طوفان اس کی آنکھوں میں امڈرہا تھا۔عین ممکن ہے کہ آدمی کا یہ عمل اللہ کو اتنا زیادہ پسند آجائے کہ اس عمل پر اس کی بخشش ہوجائے۔

کمپیوٹراورانسان میں یہ فرق کیوں ہے۔جو کام انسان نے کیا وہی کام کمپیوٹر نے بھی کیا۔مگر انسان کو ایک گلاس پانی کے بدلے جنت دے دی گئی۔جب کہ کمپیوٹر کو اسی قسم کے ایک گلاس پانی پر کوئی انعام نہیں  ملا۔ اس کی وجہ جذبہ کا فرق ہے۔کمپیوٹر کا عمل بے شعوری کی سطح پرتھا اورانسان کا عمل شعورکی سطح پر۔کمپیوٹر نے بے حسی کے تحت اپنا کام انجام دیااورانسان نے احساس کے تحت۔اسی فرق کا یہ نتیجہ تھا کہ ایک کواپنے کام پر کوئی جزانہیں  ملی اوردوسرے کو اسی عمل پر ابدی جنت لکھ دی گئی۔

یہی وہ فرق ہے جس کو شریعت میں قساوت اوراحتساب کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔

قساوت کا مطلب ہے بے حسی۔اس سے مراد وہ عمل ہے جو محض ظاہری اعضاء سے انجام دیاجائے ،جس میں انسان کی اپنی نفسیات شامل نہ ہو۔اس کے مقابلہ میں احتساب کا مطلب ہے اللہ کی رضا کو سامنے رکھ کرکوئی کام کرنا۔

قساوت اوراحتساب کا یہ فرق تمام معاملات میں ہے۔کوئی بھی دینی عمل اللہ کے یہاں اسی وقت  مقبول ہوتا ہے جب کہ وہ حساسیت کی سطح پر انجام دیاگیا ہو،بے حسی کی سطح پر کیا ہواعمل ایک قسم کا مشینی عمل ہے اورمشینی عمل اللہ تعالیٰ کے یہاں مطلوب نہیں ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom