سب سے بڑا فریب

ایک نوجوان نے سی اے کاکورس کیا۔اس کے بعدامریکاسے ایم بی اے کی ڈگری لی۔ دونوں امتحانوں میں وہ فرسٹ آئے۔اس کے بعد ان کے لیے ترقیات کے دروازے کھل گئے۔وہ عرب امارات گئے۔وہاں ان کو پانچ ہزار درہم ماہوار کی ملازمت مل گئی۔جلد ہی بعد انہیں ایک سعودی وفد نے انٹرویو کے لیے بلایا۔ انٹرویو کامیاب رہا۔فوراً ہی ان کو عرب میں ایک جگہ مل گئی جہاں ان کی تنخواہ 15ہزار ریال ماہوار تھی۔وہ اسی طرح ترقی کرتے رہے یہاں تک کہ ان کی آمدنی ہندستانی سکہ میں ایک لاکھ روپیہ ماہوار تک پہنچ گئی۔

ترقی کے یہ مواقع جو موجودہ زمانہ میں کھلے ہیں  وہ وقت کا سب سے بڑا فتنہ ہیں ۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آدمی جھوٹی بنیادوں پر اپنے کو ’’فرسٹ کلاس ‘‘سمجھتا ہے۔حالاں کہ حقیقت کے اعتبار سے وہ ’’تھرڈ کلاس ‘‘ہوتا ہے۔وہ جھوٹی بنیادوں پر اپنے کو کامیاب سمجھتا ہے ، حالاں کہ وہ کامیابی کی منزل سے بہت دور ہوتاہے۔

موجودہ زمانہ کے ان امکانات نے بہت سے لوگوں کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایسے ماحول میں پائیں جہاں ان کے رہنے کے لیے سجے ہوئے مکانات ہوں۔ سفر کے لیے شاندار گاڑیاں ہوں۔بینک بیلنس ہو۔ان کی جیب میں کریڈٹ کارڈ ہوجس کے ذریعے وہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں اپنے لیے حسب منشاء رقم حاصل کرسکیں۔

یہ چیزیں جدید انسان کے لیے زبر دست فتنہ بن گئی ہیں ۔ہر آدمی اپنے آپ کو مادیت کے وقتی بازار میں فروخت کررہا ہے۔ہر آدمی کامیابی کے جھوٹے فریب میں مبتلا ہے۔ہر آدمی فرضی خوش خیالیوںکا ایک محل اپنے گرد بنائے ہوئے ہے۔

مگر حقیقت کے اعتبار سے ان چیزوں کی کوئی قیمت نہیں ۔امریکی وفا داری کا تمغہ روس میں بے قیمت ہوتا ہے۔اسی طرح موجودہ دنیا کی مہارتیں آخرت میں بالکل بے وزن قرار پائیں گی۔آہ وہ انسان جو جھوٹے فریب میں جی رہا ہے۔اس کے باوجود وہ سمجھتا ہے کہ وہ حقیقت کے پہاڑ پر اپنا محفوظ قلعہ بنائے ہوئے ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom