تاریکی میں سفر

لندن کے اخبار گار جین (13مارچ 1983)کے ایک تین کالمی مضمون کی سرخی ہے— تاریکی میں ایک بہادر انہ سفر:

A brave journey through the dark.

 یہ مضمون آرتھر کوئسلر (1905-1983)کے بارے میں ہے۔آرتھر کوئسلر انگلستان کا ایک مشہور ادیب اورمفکر تھا۔اس نے اوربیوی سنتھیا(Cynthia) نے مارچ1983میں اپنے لندن کے مکان میں خود کشی کرلی۔موت کے وقت آرتھر کوئسلر کی عمر 77سال تھی۔

آرتھر کوئسلر بہت سی کتابوں کا مصنف تھا۔اس کی ایک کتاب کانام ہے — دوپہر میں تاریکی (Darkness at Noon) ۔ یہ کتاب32زبانوں میںشائع ہوچکی ہے،جوکہ کمیونزم کے خلاف ہے۔اس میں مصنف نے دکھایا ہے کہ نام نہاد عوامی نظام میں بھی کس طرح انسان کے اوپر انسان کاظلم جاری رہتا ہے۔ایک انسان دوسرے انسان کا استغلال کرتا ہے۔

آرتھرکوئسلر کو ذاتی طور پر وہ تمام دنیوی چیزیں حاصل تھیں جن کی ایک انسان تمنا کرتا ہے۔وہ مشہور عالم تھا۔اپنے پیچھے اس نے چار لاکھ پونڈ چھوڑے ہیں  جن کے بارے میں اس نے وصیت کی کہ وہ ایک برطانی یونیورسٹی کو دے دئے جائیں جو اس رقم کو (Parapsychology) کی تحقیق میں لگائے۔

آرتھر کوئسلر نے کیوں خود کشی کرلی۔اس کی وجہ اس کی مایوسی تھی۔وہ دنیا میں برُائیاں دیکھ کر بے حد پریشان تھا۔اس کی سمجھ میں نہیں  آتا تھا کہ ان برائیوں کی کیا توجیہ کرے۔1974میں اس کے مقالات کا ایک مجموعہ چھپا تھا جس میں اس نے کہا تھا تکنیکی ترقیوں اوراخلاقی سلوک کے درمیان بہت نمایا ں قسم کی علامتی نابرابری پائی جاتی ہے :

There is a striking. symptomatic disparity between the growth-curves of technological achievement on the one hand and of ethical behaviour on the other.

اس کے بعد وہ جدید تہذیب سے اپنی مایوسی کا اظہار ان لفظوں میں کرتا ہے کہ ہم دور سیاروں کے گرد گھومنے والے خلائی جہازوں کی حرکت کو کنٹرول کرسکتے ہیں  مگر شمالی آئر لینڈ کے حالات کو کنٹرول کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں  :

We can Control the motions of satellites, orbiting the distant planets, but cannot control the situation in Northern Ireland.

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom