حقیقت سے بے خبری

امتحان ہال میںہر طالب علم کو یکساں طور پر داخل ہونے اوربیٹھنے کے مواقع دئے جاتے ہیں ۔مگر سند کی تقسیم کے وقت سند پانے کی خوشی ہر ایک کے حصہ میںنہیں  آتی۔یہ خوشی صرف اس طالب علم کا حصہ ہوتی ہے جو محنتی ہو۔جس نے سال بھر کے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے استعمال کیا ہو۔ایسا طالب علم کامیابی کے ساتھ تمام سوالات کو حل کرتا ہے اورامتحان میں پاس ہوکر سند کا مستحق بنتا ہے۔

یہی حال وسیع تر معنوں میں زندگی کا بھی ہے۔موجودہ دنیا بے شمار نعمتوں سے بھری ہوئی ہے۔اورہر آدمی اس سے متمتع ہورہا ہے۔مگر موجودہ دنیا میں ہر چیز جو آدمی کومل رہی ہے وہ امتحان کی قیمت میںمل رہی ہے۔اس کے برعکس آخرت میں ہر چیز آدمی کو عمل کی قیمت میں ملے گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں ہر آدمی خدا کی نعمتوں میںسے کچھ اپنے لیے پالیتا ہے۔مگر آخرت میں صرف وہی لوگ خدا کی نعمتوں کو پائیں گے جو اپنے عمل سے اس کا استحقاق ثابت کریں۔باقی تمام لوگ اس سے محروم کرکے چھوڑدئے جائیں گے۔

انسان زمین کے اوپر کس طرح اکڑکر چلتا ہے۔وہ بھول جاتا ہے کہ زمین پر چلنا اس کا حق نہیں  یہ صرف خد اکی طرف سے امتحان کی مہلت ہے۔انسان یہاں دھوپ اورہو ا اورپانی اورغذااوربے شمار دوسروی چیزوں کو استعمال کرتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ یہ سب چیزیں اس کے لیے ہیں ۔حالانکہ یہ صرف وقفہ امتحان تک اس کے لیے ہیں ۔اس کے بعد وہ صرف اس شخص کے لیے ہوں گی جس نے ان کا حق ادا کیا ہو۔باقی تمام لوگوں کے حصہ میں ابدی محرومی کے سوا اورکچھ نہیں  آئے گا۔انسان اختیار واقتدار پاکر گھمنڈکرنے لگتا ہے۔اس کو خبر نہیں  کہ یہ اختیار واقتدار خدا کی امانت ہے۔اور اس کو پا کر گھمنڈ کرنا خدا کی امانت میں خیانت کرنا ہے۔جس کی کم سے کم سزایہ ہے کہ اس کو دائمی طور پر ہر قسم کے عزت اوراقتدار سے محروم کردیا جائے۔

یہ ایک بے حد نازک صورت حال ہے۔ہر آدمی ایک انتہائی بھیانک انجام کے کنارے کھڑاہواہے۔اس دنیا کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ لوگوں کو اس صورت حال سے باخبر کیا جائے۔

موجودہ دنیا کی چیزوں کو جو لوگ ذاتی چیز سمجھ کر اس میں بے روک ٹوک تصرف کررہے ہیں  ان کا حال آخرت میں وہی ہوگا جو کسی بینک کے اس اکائونٹنٹ کا ہوتا ہے جو بینک کی الماری میں بھرے ہوئے نوٹوں کو اپنی ذاتی چیز سمجھ لے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom