آہ کس قلم سے لکھا جائے

کوئی جہاز مشکل میں پھنس جائے تو وہ ریڈیو کے ذریعہ خاص سگنل بھیجتا ہے۔اس کو اصطلاح میں ایس اوایس (SOS)کہتے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم مصیبت میںہیں ، ہماری مدد کرو۔ مگر اس قسم کے سگنل کی قیمت اسی وقت ہے جب کہ اس کو وصول کرنے والا اسٹیشن اسے اہمیت دے۔ اگر وصول کرنے والا اسٹیشن اسے اہمیت نہ دے تو وہ فضا میں بکھر کر رہ جائے گا۔وہ ایسا کلام بن جائے گا جس کو بولنے والے کے سواکسی اورنے سنا ہی نہ ہو۔

موجودہ زمانہ میں ہمارے لکھنے اوربولنے والے بھی خداکے نام گویا’’ایس اوایس ‘‘بھیج رہے ہیں ۔وہ کہہ رہے ہیں  کہ خدا یا ظالموں کے خلاف ہماری مدد کر۔مگر سو سالہ پکار کے باوجود ہماری مصیبت ختم نہیں  ہوتی۔اس سے ظاہر ہے کہ ہم جس خدائی اسٹیشن کو اپنا ایس او ایس بھیج رہے ہیں  اس کے نزدیک ہمارے ایس او ایس کی کوئی قیمت ہی نہیں ۔

ہم خدا سے دوسروں کی بربادی مانگ رہے ہیں  مگر خدااس کا منتظر ہے کہ ہم اس سے دوسروں کی ہدایت مانگیں۔ہم اپنے قومی مقاصد کے لیے خدا کو پکار رہے ہیں ۔مگر خدا صرف اس پکار کو سنتا ہے جو دینی مقاصد کے لیے کی گئی ہو۔ہم لوگوں کو آگ میں ڈالنے کی دعا کررہے ہیں  حالانکہ خداکی مرضی یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگ سے بچانے کی دعا کریں۔ایسی حالت میں ہمارا ’’ایس او ایس ‘‘خداکے یہاں کیسے قابل لحاظ ہوسکتا ہے۔جو فائر بریگیڈ پانی لیے ہوئے بیٹھا ہوا س سے ہم کہیں  کہ آگ برسائو تو وہ کیسے ہماری بات کو سنے گا۔

لوگ سمجھتے ہیں  کہ ان کی جنتیں رزرو (reserve)ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انہیں دوسروں کو جہنم کی آگ سے بچانے کی فکر نہیں ۔اگر لوگوں کو اللہ کا ڈر ہو تو وہ جان لیں کہ قیامت میں اللہ کی پکڑسے وہی شخص بچے گاجس نے دوسروں کو اللہ کی پکڑ سے بچانے کی فکر کی ہو۔

لوگوں کے پاس الفاظ ہیں  ،صرف اس لیے کہ وہ قیامت کی ہولناکی کو دوسروں کے خانہ میں ڈالے ہوئے ہیں ۔اگر وہ جانیں کہ وہ خود بھی قیامت کی ہولناکی کے کنارے کھڑے ہوئے ہیں  تو ان کی زبانیں بند ہوجائیں۔خدا کی پکڑکا خوف ان کو اتنا ہلکان کردے کہ وہ ہنسنے سے زیادہ روئیں۔وہ بولنے سے زیادہ خاموش دکھائی دینے لگیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom