اگلا پیرا گراف

ایک ناول نگار کا واقعہ ہے۔اس نے ایک ناول لکھا۔یہ ناول بہت زیادہ ضخیم تھا۔اس کو دیکھ کر اس کے ایک دوست نے کہا  —’’اف اتنا لمبا ناول،اس کو لکھتے لکھتے تم اکتا نہیں  گئے ‘‘ناول نگار نے فوراً جواب دیا:

’’ہرگز نہیں ۔میری توجہ ہمیشہ اگلے پیراگراف پرلگی رہتی تھی ‘‘۔

انسانی زندگی بھی اسی قسم کی ایک طویل اکتا دینے والی کہانی ہے جو ہماری کامیابیوں اورناکامیوں کے واقعات کے ساتھ ہر آن لکھی جارہی ہے۔اس لمبی اورخشک کہانی سے مسلسل دل چسپی باقی رکھنے کی ایک ہی صورت ہے۔وہ یہ کہ آدمی کی توجہ ،ہمیشہ کہانی کے اگلے پیراگراف پر لگی رہے۔

یہی بات آخرت کے اعتبار سے بھی درست ہے۔ایک شخص یہ فیصلہ کرے کہ وہ موجودہ دنیا میں حق کے مطابق زندگی گزارے گا۔وہ وہی کرے گا جو کرنا چاہیے اوروہ نہیں  کرے گاجو نہیں  کرنا چاہیے۔ ایسے شخص کو بہت جلد یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس نے ’’پانے‘‘ کے بجائے ’’کھونے ‘‘کی راہ اختیار کی ہے۔ اس کو موجودہ دنیا میں اپنی محنتوں اورقربانیوں کا صلہ نہیں  ملتا۔

جن لوگوں کو اس نے ملانا چاہاتھا وہ شکاتیں لے کر الگ ہوجاتے ہیں ۔جن لوگوں کواس نے اپنا ساتھی سمجھا تھا وہ اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔جن لوگوں کی خاطر اس نے اپنی زندگی ویران کردی تھی ان سے اسے صرف الزامات کے تحفے حاصل ہوتے ہیں ۔ دوسرے لوگ اس سے کم محنت کرکے اپنا ’’محل‘‘کھڑا کرلیتے ہیں  اوراس کا حال یہ ہوتا ہے کہ ان سے زیادہ محنت کرنے کے باوجود اس کا ’’جھونپڑا ‘‘بھی تیار نہیں  ہوتا۔

ایسی حالت میں حق کے راستہ پر قائم رہنے کی ایک ہی صورت ہے۔وہ یہ کہ آدمی اپنی توجہ آخرت کی طرف لگالے۔اس کی نظر کہانی کے ’’اگلے پیراگراف‘‘پر مرتکز رہے۔کوئی بڑی کامیابی اسی شخص کے حصہ میں آتی ہے جو ’’آج‘‘کی محرومی کے بجائے ’’کل‘‘کی یافت پر نگاہ رکھے۔جو کچھ کل ملنے والا ہے اس کی خاطر وہ آج کو نظر انداز کردے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom