کوئی بچانہ سکے گا

مغربی ملکوں کے لوگ عام طور پر گائے کا گوشت کھانا بہت پسند کرتے ہیں ۔آج کل کے زمانہ میں مغرب کے لوگ کثرت سے ہندستان آتے ہیں ۔یہ لوگ جب یہاں کسی ’’فائیواسٹار ہوٹل ‘‘میں ٹھہرتے ہیں  تووہ توقع رکھتے ہیں کہ ہوٹل کی طرف سے ان کو ان کی تمام مطلوب چیزیں فراہم کی جائیں گئی جن میں اپنی پسند کی غذابھی لازمی طورپر شامل ہے۔چنانچہ ہوٹل والے اپنے بیرونی گاہکوںکے سامنے جو مینو کارڈ پیش کرتے ہیں  ان کی غذائی فہرست میں گائے کا گوشت (Beef steak)کا لفظ شامل رہتاہے۔

چوںکہ ہندستان میں گائے کا گوشت ممنو ع ہے،اس کی خبر اخبار میںچھپی تو اس پر سخت تنقید ہوئی۔ ایک ایم پی نے پارلیمنٹ میں اس پر سوال کردیا۔حکومت ہند نے اس سلسلے میںہوٹل والوں سے بازپرس کی۔ہوٹل والوں کا جواب یہ تھا کہ ہم اپنے گاہکوں کو ’’بیف‘‘دیتے ہیں  اوربیف انگریزی ڈکشنری کے مطابق گائے اوربھینس دونوں کے گوشت کے لیے استعمال ہوتاہے۔

اخباری رپورٹ (ٹائمس آف انڈیا، 5مئی 1984)کے مطابق حکومت ہند کے وزیر سیاحت نے 4مئی 1984کو پارلیمنٹ میں بیان دیا۔انھوں نے آکسفورڈڈکشنری میں اس لفظ کے معنی پڑھ کرسنائے جس میں بھینس کا گوشت بھی شامل تھا نہ کہ صرف گائے یابیل کاگوشت:

The minister read out Oxford dictionary meaning of ''beef'' which included the flesh of buffalo as well, and not, merely that of cow or ox.

اس خبر پر اخبار نے یہ سرخی لگائی ہے :’’ڈکشنری نے فائیو اسٹار ہوٹل کو بچالیا‘‘ موجودہ دنیا میں اس قسم کے واقعات دیکھ کرآدمی غلط فہمی میں پڑجاتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ موت کے بعد کی دنیا بھی ویسی ہی ایک دنیا ہوگی جیسی موت سے پہلے کی دنیا۔جس طرح’’ڈکشنری ‘‘موجودہ دنیا میں ہم کو بچالیتی ہے ،اسی طرح وہاں بھی ہم کوئی نہ کوئی ڈکشنری پالیں گے جو ہم کو وہاں کی آفتوں سے بچالے۔مگراس سے بڑی بھول اورکوئی نہیں ۔ موجودہ دنیا میں آدمی کا معاملہ اپنے جیسے انسان سے ہے اس لیے وہ لفظی کرتب دکھا کر اس سے بچ جاتاہے۔مگر آخرت میں اس کا معاملہ مالک کائنات سے ہوگا۔اور مالک کائنات کے سامنے کسی قسم کا کوئی کرتب کام آنے والا نہیں ۔

آخرت کی دنیا میں حقیقی تدبیر آدمی کو بچائے گی نہ کہ کوئی لفظی تدبیر۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom