الفا ظ ختم نہیں  ہوتے

الرسالہ اپریل 1984(آخری سفر)کے بارے میں ہم کو کئی خطوط ملے ہیں  جن میں شکایت کی گئی ہے کہ اس شمارہ میں ’’کچھ مضامین دوبارے چھاپ دیے گئے ہیں  ‘‘ایسے لوگوں سے ہم کہیں  گے کہ آپ نے ابھی اس شمارہ کو نہیں  پڑھا۔اگرآپ واقعۃ ً اس کو پڑھتے تو آپ کے ہوش وحواس گم ہوجاتے۔اس شمارہ میں زندگی کے جس انتہائی سنگین مسئلہ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے وہ اگر انسان کی سمجھ میں آجائے تو اس کے اوپر ایسی سراسیمگی طاری ہوکہ اس کو یہ یاد ہی نہ رہے کہ کون سامضمون پہلی بارچھپا ہے اورکون سامضمون دوسری بار۔کون سی بات پہلے کہی جاچکی تھی اورکون سی دوبارہ کہی جارہی ہے۔

اگر آپ راستہ چل رہے ہوں اوراچانک کوئی شخص چیخ کرکہے ’’تمہارے آگے سانپ ہے سانپ ‘‘توکیا اس وقت آپ کو یہ ہوش رہے گا کہ آپ اس شخص سے بحث کریں کہ تم نے سانپ کالفظ دوبارہ کیوں کہا ۔حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگوں کی بے خبری ہے جس نے انہیں تکرار اوربے تکرار جیسی باتوں میں مشغول کررکھا ہے۔اگر انہیں خبر ہوجائے تو ’’تکرار ‘‘ کا لفظ وہ اس طرح بھول جائیں جیسے کہ انھوں نے کبھی اس لفظ کو جانا ہی نہ تھا۔

ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں  کہ الرسالہ کے قارئین میں ایسے لوگ بھی ہیں  جو واقعتاً اس کو پڑھتے ہیں ۔اوراس سے وہ اثرلیتے ہیں  جو انہیں  لینا چاہیے۔چنانچہ اگر ہم کو ایک طرف مذکورہ بالا قسم کے خطوط ملے تو اسی کے ساتھ ہم کو دوسری قسم کے خطوط بھی موصول ہوئے ہیں ۔مثال کے طور پر الرسالہ کے ایک پرانے خریداراپنے خط مورخہ 16پریل 1984میں آکولہ سے لکھتے ہیں :

’’اپریل کا پرچہ (آخری سفر) ملا۔پڑھ کر ہوش وحواس گم ہوگئے۔واقعی اللہ نے آپ کے قلم میں جادو کا اثر رکھا ہے۔رسالہ پڑھتے ہوئے کئی مرتبہ میری آنکھیں بھیگ گئیں۔ الرسالہ کی تعریف کے لیے تو میرے پاس الفاظ نہیں  ہیں ۔صرف دعا کرسکتا ہوںکہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو سمجھ نصیب فرمائے اورآپ کے قلم میں دلوں کو پلٹ دینے کی تاثیر رکھ دیں ‘‘۔

آہ ،لوگوں کو اپنے ’’آخری سفر‘‘کی ہولناکی کا اندازہ نہیں ۔اگر انہیں اس کا اندازہ ہو تو ان کی زبان بند ہوجائے۔حتی کہ ان کے پاس یہ کہنے کے لیے الفاظ نہ رہیں  کہ — تم نے چھپے ہوئے مضمون کو دوبارہ چھاپ دیاہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom