فطر ت کی تصدیق

’’پتھر اورلکڑی کو کوٹ پیس کر ملا دو تو وہ پٹرول بن جائے گا ‘‘۔اس قسم کی بات بظاہر بالکل مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے۔یقیناً انسان اس طرح کاکوئی واقعہ ظہور میں لانے پر قادر نہیں۔ مگر اسی قسم کے اس سے زیادہ عجیب واقعات اس دنیا میں ہر دن ظہور میں آرہے ہیں۔ قدرت کی کیمسٹری ہر دن ایسے بے شمار واقعات ظہور میں لاتی ہے جو انسان کے لیے صرف ایک ناقابل فہم عجوبہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 آکسیجن اورہائڈروجن دو گیسیں ہیں۔قدرت ان کو ایک خاص تناسب سے ملاتی ہے تو ان کا مجموعہ پانی جیسے سفید سیال کی صورت اختیارکرلیتا ہے۔کاربن اورہائڈروجن مخصوص حالات میں باہم ملتے ہیں تو تیل جیسی قیمتی چیزوجود میں آتی ہے۔کاربن کے ساتھ کچھ نمکیات اورمعدنیات جمع ہوتی ہیں تو زندگی وجود میں آجاتی ہے۔

مقناطیسی فیلڈاورحرکت کو یک جاکیا جاتا ہے تو بجلی جیسی حیرت ناک طاقت پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح مقناطیسی فیلڈاور بجلی کواکھٹا کیا جاتا ہے توانتہائی تیز حرکت وجود میں آجاتی ہے۔ایک بیج کو مٹی میں ملا دیا جاتا ہے تو اس سے لکڑی اورپتی اورپھول اورپھل کا ایک مجموعہ نکل کر کھڑاہوجا تا ہے۔وغیرہ ،وغیرہ۔

اس قسم کے بے شمار کرشمے کائنا ت میں ہر لمحہ ظاہر ہورہے ہیں۔انسان ان کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ نہ خود ان چیزوں میں اپنے آپ کو ظہور میں لانے کی طاقت ہے اورنہ انسا ن اس پر قادرہے کہ وہ بطور خود کسی واقعہ کو پیدا کرسکے۔’’پھر یہ سب کیسے ہورہا ہے ‘‘اس سوال کے جواب میں وہ کہہ دیتا ہے کہ یہ سب خدا کا انش ہے۔یہ خود خدا ہے جو اَن گنت صورتوں میں اپنے آپ کو ظاہر کررہا ہے۔

قرآن اس قسم کے جواب کو گمراہی قرار دیتا ہے۔قرآن کے نزدیک یہ چیزیں خدا کا انش نہیں بلکہ خدا کا حکم ہیں۔خدا نے اپنی قدرت سے ان کو پیدا کیاہے۔نہ کہ خود خدا ان کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔

’’ستار ے ‘‘قدیم زمانہ سے شعراء کے حسین تخیلات کا مرکز رہے ہیں۔’’چاند ‘‘کو انسان دیوتا کے روپ میں دیکھتا رہا ہے۔مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ستارے ہیبت ناک آگ کے شعلے ہیں اورچاند اور دوسرے سیارے محض خشک چٹانیں جن پر پانی کا ایک قطرہ یا درخت کا ایک پتہ بھی نہیں۔کائنات انتہائی وسیع ہونے کے باوجود انسان جیسی مخلوق کے لیے انتہائی طور پر غیر موافق ہے۔ ساری معلوم کائنات میں صرف زمین ہی ایک ایسا کرہ ہے جہاں انسان زندہ رہتا ہے اورتمدن کی تعمیر کرتا ہے۔بے حد وسیع کائنات میں زمین کا استثناء واضح طور پر ایک ذی شعور ہستی کے وجود کا ثبوت ہے جس نے بالا رادہ زمین پر استثنائی حالات پیدا کیے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom