ہم خدا کے ملک میں ہیں

ایک امریکی خاتون سیاحت کی غرض سے روس گئیں۔وہاں انھوں نے دیکھا کہ ہر جگہ کمیونسٹ پارٹی کے چیف کی تصویریں لگی ہوئی ہیں ۔یہ بات انہیں پسند نہیں  آئی۔ایک موقع پر وہ کچھ روسیوں سے اس پر تنقید کرنے لگیں خاتون کے ساتھی نے ان کے کان میں چپکے سے کہا ’’میڈیم آپ اس وقت روس میں ہیں  ،امریکامیں نہیں  ہیں  ‘‘۔

آدمی اپنے ملک میں اپنی مرضی کے مطابق رہ سکتا ہے۔لیکن اگروہ کسی غیر ملک میں جائے تو وہاں اس کو دوسرے ملک کے نظام کی پابندی کرنی پڑے گی۔اگر وہ وہاں کے نظام کی خلاف ورزی کرے تووہ مجرم قرار پائے گا۔

ایسا ہی کچھ معاملہ وسیع تر معنوں میں دنیا کا ہے۔انسان ایک ایسی دنیا میں پیداہوتا ہے۔جس کو اس نے خود نہیں  بنایا ہے۔یہ مکمل طور پر بنائی ہوئی دنیا ہے۔گویا انسان یہاں اپنے ملک میں نہیں  ہے بلکہ خدا کے ملک میں ہے۔

ایسی حالت میں انسان کی کامیابی کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ خدا کی سیکم کو جانے اوراس اسیکم کے مطابق اس دنیا میں رہے۔اگر وہ یہاں خدا کی اسکیم کے خلاف رہے گا وہ باغی قرار پائے گا اور اس قابل ٹھہرے گا کہ خدا اس کو سخت سزا دے کر ہمیشہ کے لیے اپنی تمام نعمتوں سے محروم کردے۔

دنیامیں خدا کی مرضی کے مطابق رہنے کا طریقہ کیا ہے ،یہی وہ سوال ہے جس کا جواب دینے کے لیے خدا نے اپنے پیغمبر کھڑے کیے۔ پیغمبر وں نے انسان کی قابل فہم زبان میں کھول کھول کر بتایا کہ انسان سے خدا کو کیا مطلوب ہے۔اورخدا کی وہ اسکیم کیا ہے جس کی انسان کو پابندی کرنی چاہیے۔

قرآن اسی پیغمبر انہ ہدایت کا مستند مجموعہ ہے۔جو شخص یہ چاہتا ہو کہ خد ااس کو اپنے وفادار بندوں میں شمار کرے اوراس کو اپنی ابدی نعمتوں میں حصہ دار بنائے اس کے لیے لازم ہے کہ وہ قرآن کو پڑھے اوراس کو اپنی زندگی کار ہنما بنالے۔

جو شخص ایسا نہیں  کرے گا اس کا انجام شدید ترشکل میں وہی ہوگا جوروس میں امریکا نوازوں کا ہوتا ہے یا امریکامیں روس نوازوںکا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom