خدا کی یافت

قرآن میں ارشاد ہواہے کہ— ان لوگوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے۔حالانکہ قیامت کے دن پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اورآسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔وہ پاک اوربرترہے اس شرک سے جو لوگ کرتے ہیں  (39:67

اس سلسلے میں ایک حدیث مختلف روایات میں مختلف الفاظ کے ساتھ آئی ہے۔امام احمد نے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز منبر پر سورہ زمر کی مذکورہ آیت پڑھی:

 وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هَكَذَا بِيَدِهِ يُحَرِّكُهَا يُقْبِلُ بِهَا وَيُدْبِرُ يُمَجِّدُ الرَّبُّ نَفْسَهُ أَنَا الْجَبَّارُ أَنَا الْمُتَكَبِّرُ أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الْعَزِيزُ أَنَا الْكَرِيمُ فَرَجَفَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرُ حَتَّى قُلْنَا لَيَخِرَّنَّ بِهِ (مسند احمد، حدیث نمبر 5414)۔یعنی،اوررسول اللہ اپنے ہاتھ کو حرکت دے رہے تھے اور آگے پیچھے ہورہے تھے۔اللہ اپنی بزرگی بیان کرے گا۔اورکہے گامیں جبّا رہوں۔میں متکبرہوں،میں بادشاہ ہوں، میں عزیز وکریم ہو ں۔ کہاںہیں  زمین کے بادشاہ یہ کہتے ہوئے رسول اللہ پر لرزہ طاری ہوگیا حتی کہ ہم نے کہا آپ منبر کے ساتھ گرپڑیں گے۔

جب ایک آدمی خدا کا حقیقی ادراک کرتا ہے توا س کاحال وہی ہوجاتاہے جو اوپر کی مثال میں خدا کے رسول کا نظر آتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خد اکو اس وقت حسی طورپر نہیں  دیکھ رہے تھے۔مگر خدا کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے آپ کاجسم ہل گیا۔دیکھنے والوں کو ایسا محسو س ہوا کہ آپ زمین پر گرپڑیں گے۔

اس کانام خدا کی معرفت ہے۔خدا کی معرفت اس مالک کائنات کی معرفت ہے جو سب سے بڑا ہے۔جو سب سے طاقتور ہے۔ایسے خد اکو پانا محض سادہ پانا نہیں ہوتا۔وہ آدمی کی پوری شخصیت کو ہلا دیتاہے۔وہ آدمی کے اندر بھونچال کی کیفیت پیدا کردیتا ہے۔خدا کی معرفت خدا کو دیکھے بغیردیکھ لینا ہے۔یہ اس وقت خدا کے سامنے ڈھ پڑنا ہے جب کہ خدا ابھی زمین وآسمان کا پردہ پھاڑکر عیاناً انسان کے سامنے نہیں  آیاہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom