خداکاداعی

داعی بننا خدا کا پیغام بر بننا ہے۔خدا کاپیغام بروہی بن سکتا ہے جو خدا سے پاکر بولے اورخدا سے سن کر کلام کرے۔

خدا ملفوظ کلام میں بھی بولتا ہے اورغیر ملفوظ کلام میں بھی۔خداکا ملفوظ کلام رسولوں کے لیے خاص ہے اوروہ آخری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ختم ہوگیا۔موجودہ دنیا میں اب خدا کسی سے ملفوظ زبان میں کلام کرنے والا نہیں ۔

مگر خداکا غیر ملفوظ کلام بدستورجاری ہے۔جس طرح کسی شخص کے پیغمبر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو خدا کا ملفوظ کلام پہنچے۔اسی طرح داعی وہی شخص بن سکتا ہے جو خداکے غیر ملفوط کلام کا آخذ( Recipient)ہو۔جس کو خدا کا غیر ملفوظ کلام مسلسل مل رہا ہو۔کوئی شخص وحی کے بغیر پیغمبرنہیں  بن سکتا۔اسی طرح کوئی شخص خداکاداعی نہیں  بن سکتا جب تک اس کی رسائی خداکے غیر ملفوظ کلام تک نہ ہوجائے۔

خداہوائوں کو اپنا سفیر بناکر بھیجتا ہے۔خدا چڑیوں کی صورت میں اپنا نغمہ بکھیرتا ہے۔خدادریا کے تموج کے ذریعہ آواز دیتا ہے اورسورج کی روشنی کے ذریعہ اپنی مرضی سے مطلع کرتا ہے۔ وہی شخص داعی ہے جو خداکے ان اعلانات کو سن کر اسے دوسروں کو سنانے کے لیے اٹھے۔جو شخص اس کے بغیر خداکا داعی بن کر کھڑاہواجائے وہ خداکا مجرم ہے نہ کہ خداکا داعی۔

داعی حقیقتاً وہ ہے جس کے بارے میں خداکے فرشتے گواہی دیں کہ خدایاتیرا یہ بندہ وہ ہے جو دوسروں کو وہ چیزدینے کے لیے اٹھا جس کو اس نے تجھ سے پایا تھا۔تو آسمانوں کے ذریعہ جس حقیقت کا اعلان کررہا تھااس کو اس نے سنا اورتیرے بندوں کو اسے سنایا۔تو نے سورج اورچاند کے ذریعہ جس ہدایت کو کھولا اس کو تیرے بندے نے پڑھا اورلوگوں کو اسے پڑھوایا۔تو درختوں اورپہاڑوں کے ذریعہ اپنی جس مرضی کو ممثل کررہا تھا۔اس کو اس نے پہچانا اورلوگوں کو اس سے آگاہ کیا۔

دعوت کا عمل ایک انتہائی زندہ عمل ہے۔داعی کو ہر روز نئی چیز دریافت کرنا چاہیے۔ اس کو ہر روز خدا کا نیا فیضان ملنا چاہیے۔ساری کائنات کو اس کے لیے نہ ختم ہونے والا دستر خوان بن جانا چاہیے۔اگر ایسا نہ ہو تو داعی جمودکاشکار ہوجائے گا۔اورجو شخص جمود کا شکار ہوجائے وہ خود مو ت سے دوچار ہوچکا ہے۔وہ دوسروں کو زندگی کاپیغام کیادے گا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom