کارخانہ کائنات

آپ کسی انسانی کارخانہ میں داخل ہوں تو آپ دیکھیں گے کہ وہاں ہر چیز کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔اس کے ہر شعبہ میں تعارفی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔ہر جگہ آدمی کھڑاہوا ہے جو آپ کے ہرسوال کاپوراجواب دیتاہے۔کارخانہ کی طرف سے آپ کو ایسا تعارفی لٹریچر بھی دیا جائے گا جس میں ضروری معلومات درج ہوں۔

کائنات تمام کارخانوں سے زیادہ بڑاکارخانہ ہے۔مگر یہاں نہ کہیں کوئی تعارفی بورڈ نظر آتا اورنہ کوئی گائڈ۔یہاں منصوبہ بندی بھی ہے اورتعمیرات بھی۔یہاں پیداوار بھی ہے اورپیکنگ اورسپلائی کاانتظام بھی۔ یہاں رسد اورطلب میںتناسب کا لحاظ بھی کیا جارہا ہے اورصنعتی فضلات کو دوبارہ استعمال میں لانے کا اہتمام بھی۔یہاں ضبط اورتوازن کا نظام بھی ہے اورخام سامانوں کی مسلسل فراہمی کابندوبست بھی۔یہ سب کچھ ہے مگر نہ کہیں کوئی اعلان کرنے والا ہے اورنہ بتانے والا۔

پہاڑوں کی بلندیاں کائناتی اسٹيج کی مانند نظر آتی ہیں مگر وہاں کوئی بولنے والا نہیں۔ چڑیاں چہچہاتی ہیں تو شبہ ہوتا ہے کہ وہ شایدکسی بات کی خبر دے رہی ہیں مگر ان کی بولی سمجھ میں نہیں آتی۔بجلی چمکتی اوربادل گرجتے ہیں تو گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ کائنات کا آلۂ مکبرالصوت ہے جس کے ذریعہ کچھ اعلان کیاجا رہاہے مگر اس کے الفاظ آدمی کے لیے قابل فہم نہیں ہوتے۔

’’ایمان ‘‘کسی آدمی کے اندر اسی خلا کوپُر کرتا ہے۔وہ آدمی کو کائنات کے بھیدوں کا راز داں بناتا ہے۔مومن ایک قسم کا سائنس داں ہے۔ سائنس داں بکھرے ہوئے کُرّوں میں نظام شمسی کا پتہ لگاتا ہے وہ مادہ کے اند رچھپی ہوئی توانائی کو دریافت کرتا ہے۔وہ غیر متحرک دھات میں متحرک مشین کو دیکھ لیتا ہے۔اسی طرح مومن عالَم ظاہر میں عالَم غائب (غیب)کو دیکھ لیتا ہے۔وہ مخلوقات میں اس کے خالق کو پالیتا ہے۔وہ نظم کو دیکھ کر اس کے ناظم کا پتہ لگالیتاہے۔

ایمان جب اپنی آخری انتہاکو پہنچتا ہے تو وہ دعوت بن جاتا ہے۔دعوت دوسرے لفظوں میں کائنات کے غیر ملفوظ نغمہ کو الفاظ کی صورت دینا ہے۔داعی خدا کی خاموش نشریات کو با آوازاعلان میں منتقل کرتاہے۔وہ خدائی پیغام کو سن کر اسے انسانوں تک پہنچاتا ہے دعوت خداکی دنیا میں خداکی نمائندگی ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom