شناختی کارڈ کے بغیر

دیہات کا ایک لڑکاشہر آیا۔سڑک پر چلتے ہوئے وہ ایک اسکول کی عمارت کے سامنے سے گزرا۔یہ اسکول کے جشن کا دن تھا۔سیکڑوں لڑکے ایک کھڑکی کے سامنے لائن لگائے ہوئے تھے۔دیہاتی لڑکے نے قریب جاکردیکھا تو معلوم ہواکہ اس کھڑکی پر مٹھائی تقسیم ہورہی ہے۔اور ہر ایک اس کو لے کر باہر آرہا ہے۔دیہاتی لڑکا بھی لائن میں شامل ہوکر کھڑاہوگیا۔وہ لائن کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔وہ سمجھتا تھا کہ جب میری باری آئے گی تومٹھائی کا پیکٹ اسی طرح میرے ہاتھ میں بھی ہوگا جس طرح وہ دوسروں کے ہاتھ میں دکھائی دے رہا ہے۔

لائن ایک کے بعد ایک آگے بڑھتی رہی۔یہاں تک کہ دیہاتی لڑکا کھڑکی کے سامنے پہنچ گیا۔اس نے خوش خوش اپنا ہاتھ کھڑکی طرف بڑھایا۔اتنے میں کھڑکی کے پیچھے سے آواز آئی ’’تمہارا شناختی کارڈ ‘‘۔لڑکے کے پاس کوئی کارڈ نہ تھا۔وہ کارڈ پیش نہ کرسکا۔چنانچہ وہ کھڑکی سے ہٹادیا گیا۔اب لڑکے کو معلوم ہواکہ یہ مٹھائی ان لوگوں کو تقسیم ہوری تھی جو سال بھر اسکول کے طالب علم تھے نہ کہ کسی ایسے شخص کے لیے جو اچانک کہیں سے آکرکھڑکی پر کھڑاہوگیاہو۔

ایسا ہی کچھ معاملہ آخرت میں پیش آنے والاہے۔آخرت کا دن خدائی فیصلہ کا دن ہے۔اس دن سارے لوگ خدا کے یہاں جمع کیے جائیں گے۔وہاں لوگوں کو انعامات تقسیم ہورہے ہوں گے۔مگر پانے والے صرف وہ ہوں  گے جنھوں نے اس دن کے آنے سے پہلے پانے کا استحقاق پیدا کیاہو،جواپنا ’’شناختی کارڈ ‘‘لے کر وہاںحاضر ہوئے ہوں ۔

وہ وقت آنے والا ہے جب کسی آنکھ کے لیے سب سے زیادہ پُر کیف منظر یہ ہوگا کہ وہ اپنے رب کو دیکھے۔کسی ہاتھ کے لیے سب سے زیادہ لذید تجربہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے رب کو چھوئے۔ کسی سرکے لیے سب سے زیادہ عزت اورفخر کی بات یہ ہوگی کہ وہ اس کو رب العالمین کے آگے جھکادے۔مگر یہ سب کچھ صرف ان لوگوں کے لیے ہوگاجنھوں نے اس دن کے آنے سے پہلے اپنے خداکی نظر عنایت کا مستحق ثابت کیاہو۔بقیہ لوگوں کے لیے ان کی غفلت ان کے اور ان کے خدا کے درمیان حائل ہوجائے گی۔وہ خداکی دنیا میں پہنچ کر بھی خدا کو نہ دیکھیں گے۔وہ پانے والے دن بھی اپنے لیے کچھ پانے سے محروم رہیں گے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom