یہ جہنمی قافلے

’’ہرآدمی جنت کی تلاش میں ہے مگر ہر آدمی اپنی جنت کو دوزخ میں تلاش کررہا ہے‘‘ میری زبان سے بے ساختہ نکلا’’لوگ کانٹوں میںپھول کو ڈھونڈرہے ہیں  ،وہ اپنی زندگی کو کھنڈرکررہے ہیں  اورسمجھتے ہیں کہ بہت جلد ان کے لیے ایک شان دار محل کھڑاہونے والا ہے ‘‘۔

ہر آدمی اپنی زندگی کوسنوارنے میں لگاہواہے۔کوئی تجارت اورملازمت کے میدان میں محنت کررہا ہے۔کوئی قیادت کے میدان میں اپنا نام اونچا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔کسی کا دماغ خوبصورت الفاظ کاکارخانہ بناہواہے تاکہ وہ عوام کی بھیڑکوزیادہ اپنے گرد جمع کرسکے۔ہر آدمی اپنے ذہن میں اپنے مستقبل کاایک سہانا خواب لیے ہوئے ہے اورہر آدمی اپنے خواب کو واقعہ بنانے میں رات دن مصروف ہے۔مگر لوگوں سے قریب ہوکر ان کودیکھیے تو معلوم ہوگاکہ اپنے خوابوں کی دنیا کو حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے پاس عملِ غیر صالح کے سواکوئی سرمایہ نہیں ۔

آدمی اپنے رشتہ داروں کے حقوقسے بےپرواہوکراپنےبچوںکامستقبلسنوارنا چاہتا ہے۔وہ اپنے پڑوسیوں کو دکھ پہنچا کردورکے لوگوں میںخوش نام ہونے کی تدبیریں کررہا ہے۔وہ اپنے ذاتی معاملات میں بے انصافی کرکے باہر کی دنیا میں انصاف کا علم بردار بنا ہواہے۔وہ اپنے خلاف ایک لفظ سننے کے لیے تیار نہیں  مگر دوسروں کے خلاف سب کچھ کہنے اورکرنے کے لیے وہ اپنے آپ کو خدائی فوجدارسمجھتا ہے۔

خدانے اپنی دنیا میں انسان کے لیے وہ سب کچھ رکھا ہے جو وہ چاہتا ہے۔بلکہ اس سے زیادہ بھی۔ مگر خداکی دنیا میں ہراچھی چیز کو پانے کا ذریعہ اچھا عمل ہے— خداکاانعام ان لوگوں کو ملتا ہے جو اپنے متعلقین کے حقوق اداکریں۔جو اپنے پڑوسیوں کو اپنے شرسے بچائیں۔جو اپنے اہل معاملہ کے ساتھ انصاف کریں۔جو خود پسندی کے بجائے خداپسندی کے اوپر اپنی زندگیوں کو اٹھائیں۔جو لوگوں سے حق اورعدل کی بنیاد پر معاملہ کریں نہ کہ اکڑاورخود غرضی کی بنیاد پر۔جو حق کے آگے جھک جائیں چاہے وہ ان کے خلاف کیوں نہ ہو۔جو اپنی اناکو خداکے حوالے کردیں اورخداکی دنیا میں بے انا بن کررہنے پر راضی ہوجائیں۔

لوگ جہنمی انگاروں میں کودتے ہیں  اورسمجھتے ہیں  کہ وہ خوبصورت پھولوں سے کھیل رہے ہیں ۔ وہ دوزخ کے راستوں میں دوڑرہے ہیں  اورخوش ہیں  کہ بہت جلد وہ جنت کے باغوں میں پہنچنے والے ہیں ۔آہ وہ قافلہ جس کے پاس جھوٹی خوش فہمی کے سوا اورکوئی سرمایہ نہیں ۔آہ وہ لوگ جو خداکی دنیا میںاپنے لیے ایک ایسی دنیا بنانا چاہتے ہیں  جس کی خدانے اجازت نہیں دی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom