کائناتی مشین

 1965میں دوملکوں کے درمیان جنگ ہوئی۔ایک کے پاس کمتر ہتھیار تھے۔ دوسرے کے پاس بہتر ہتھیار۔ایک کے وجینت ٹینک (Vijayant tanks) کے مقابلہ میں دوسرے کا برطانی ساخت کا پیٹن ٹینک (Patton tanks) زیادہ اعلیٰ تھا۔ایک طرف معمولی نیٹ جہاز تھے اوردوسری طرف فرانسیی سیبر جٹ (Sabrejet) جو زیادہ طاقت کے ساتھ وار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔پھر بھی اوّل الذکر کے مقابلہ ثانی الذکر ہارگیا۔

اس کی وجہ کیاتھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اوّل الذکر کے ہتھیار اس کے اپنے بنائے ہوئے تھے۔ وہ ان کو استعمال کرنے کی پوری مہارت رکھتا تھا۔جب کہ ثانی الذکر کے ہتھیار بیرونی ملکوں کے بنے ہوئے تھے۔چنانچہ ثانی الذکر ملک کے سپاہی ان کو مہارت کے ساتھ استعمال نہ کرسکے اورہارگئے۔

ایک جنگی تبصرہ نگار نے اس کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے:

Even the most sophisticated technology of warfare is handled ultimately by men engaged in the profession of soldiering. Its use in combat depends therefore greatly on their skill, training, morale, and ingenuity. The doctrine of the supremacy of the man behind the gun thus remains valid even in this age of push button wars.

 جنگ کی انتہائی پیچیدہ مشینری بھی آخر کار متعلقہ فوجی آدمیوں ہی کے ذریعہ چلائی جاتی ہے۔ اس لیے جنگ میں ان کا استعمال بڑی حد تک ان کی مہارت ،تربیت ،جرأت اور تدبیر پر منحصر ہوتا ہے۔قدیم اصول کے مطابق بندوق کا استعمال کرنے والے آدمی کی اہمیت آج بھی  باقی ہے، حتی کہ اس بٹن دبانے والے دورمیں بھی(ٹائمس آف انڈیا ، 2فروری 1984ء)۔

مذکورہ قسم کے واقعات کائنات کی مشینی تعبیر کی تردید ہیں۔ ہماری مشینوں کو چلانے کے لیے ہمیشہ ایک ’’انسان ‘‘درکار ہوتا ہے۔ پھر کیوں کر کہا جاسکتا ہے کہ کائنات کی عظیم مشین کسی چلانے والے کے بغیر چل رہی ہے۔ اس قیاس کے لیے کوئی نظیر موجود نہیں۔ کائنات ایک سائنس داں کے الفاظ میں بالفرض ایک ’’گریٹ مشین‘‘ (Great  Machine) ہو تب بھی اس کو چلانے کے لیے ایک ’’گریٹ مائنڈ‘‘ (Great Mind) چاہیے۔انسان مجبور ہے کہ خدا کو مانے ، خواہ مذہبی زبان میں خالق ومالک کی حیثیت سے یا سائنسی الفاظ میں مشین کو چلانے والے انجینئر کی حیثیت سے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom