دلیل اورشخصیت

قرآن میں حضرت موسیٰؑ اورفرعون کا قصہ مختلف مقامات پر تفصیل سے بیان ہوا ہے۔فرعون نے جب مصر کے جادوگروں کو بلایا اورحضرت موسیٰ سے ان کا مقابلہ ہواتو یہ واقعہ پیش آیا کہ جادو گروں نے اپنی رسیاں اورلاٹھیاں میدان میں ڈالیں۔وہ جادو کے زور سے سانپ کی مانند چلتی ہوئی نظر آنے لگیں۔اس وقت حضرت موسیٰ نے خدا کے حکم سے اپنا عصا ڈالا تو وہ تمام سانپوں سے بڑا سانپ بن کر میدان میں دوڑنے لگا۔اس نے جادوگروں کے جادو کو نگل لیا۔وہ جدھر جدھر گیا۔جادو گروں کی رسیاں اورلاٹھیاں بس رسیاں اور لاٹھیاں بن کر رہ گئیں۔

یہ دیکھ کر جادوگروں نے سمجھ لیا کہ حضرت موسیٰ کا معاملہ کوئی جادوکا معاملہ نہیں  ہے بلکہ وہ خدا کا معاملہ ہے۔حضرت موسیٰ کے مظاہرے میں جادوگروں کو خدا کی معرفت حاصل ہوگئی۔انھوں نے اسی وقت اپنے ایمان کا اعلان کردیا۔یہ فرعون کی کھلی ہوئی شکست تھی۔اس نے غصہ میں آکر جادو گروں کے لیے مصر کی سخت ترین سزا کا اعلان کردیا۔وہ یہ کہ جادوگروں کے ہاتھ اورپائوں کو مخالف سمتوں سے کاٹ کر انہیں تڑپایا جائے اورپھر انہیں کھجور کے تنوں پر لٹکا کر سولی دے دی جائے۔

اس سز اکو سن کر جادوگروں کی زبان سے نکلا ___ہم تجھ کو ان دلائل پر ترجیح نہ دیں گے جو ہمارے پاس آئے ہیں :لَنْ نُؤْثِرَكَ عَلَى مَا جَاءَنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ  (20:72)۔

جادوگروں کے سامنے ایک طرف عظیم شخصیت تھی اوردوسری طرف کھلی ہوئی دلیل شخصیت اوردلیل کے اس مقابلہ میں انھوں نے وہی کیا جو ایک سچے انسان کو کرنا چاہیے۔ انھوں نے شخصیت کو نظر انداز کردیا اوردلیل کو لے لیا۔

جب آدمی کے سامنے ایسی دلیل آجائے جو بات کو اس طرح ثابت شدہ بنا دے کہ وہ اس کی تردید کے لیے کوئی جوابی دلیل پیش کرنے سے عاجز رہے تو اس پر لازم ہوجاتا ہے کہ وہ دلیل کو لے لے اور اس کے خلاف شخصیتوں کو چھوڑ دے۔دلیل کا اس طرح ظہور دراصل خدا کا ظہور ہے۔جو لوگ دلیل کے مقابلہ میں شخصیت کو ترجیح دیں انھوں نے گویا خدا کے مقابلہ میں غیر خداکو ترجیح دی۔ایسے لوگوں کے لیے زمین وآسمان کے اندر کوئی جگہ نہیں ۔یہ غیر خداکو اپنا بنانا ہے۔پھر خدا کی دنیا میںجو لوگ غیر خدا کو اپنا خدا بنائیں وہ کیسے یہاں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom