پرستش کیا ہے

نیلما دیوی (Nilima Devi)ہندستان کی ایک رقاصہ ہے۔وہ رقص کو ایک خدائی آرٹ (Divine art ) سمجھتی ہے۔وہ اپنے فن میں اتنا ڈوبی ہوئی ہے کہ وہ محسوس کرتی ہے کہ وہ رقص کی صورت میں جو کچھ ظاہر کرنا چاہتی ہے وہ ان کو ظاہر نہیں  کرپاتی۔جسمانی حرکات کی محدودیت اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ایک انٹرویو (ہندستان ٹائمس 30 دسمبر 1983)میں اس نے کہا کہ رقص وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں جسمانی حرکات ختم ہوجاتی ہیں  :

The dance starts where the gymnastics end.

نیلما دیوی کا کہنا ہے کہ وہ رقص کا کام بطور پیشہ کے نہیں  کرتی۔یہ میرے لیے ایک طریق زندگی ہے۔انٹرویو لینے والے کے الفاظ میں ،جب وہ رقص نہیں  کرتی تو وہ اپنے آپ کو خالی محسوس کرتی ہے۔ایسے لمحات میں اس کے پاس کوئی نقطۂ ارتکاز نہیں  ہوتا جس میں وہ اپنی زندگی کو مرتکز کرسکے :

She says when she is not dancing, she feels empty. There is no focal point in her life at such moments.

رقاصہ نے جس چیز کو طریق زندگی ( Way of life)کہا ،اسی کا دوسر انام پرستش ہے۔اوپر کے اقتباس سے معلوم ہوتا ہے کہ فن کی پرستش ایک رقاصہ کے اندر پیدا ہوجائے تو وہ اس کے اندر گہرے جذبات پیدا کر دیتی ہے— وہ رقص کو اس کے لیے زندگی بنا دیتی ہے۔اس کے اندرجذبات کا ایسا طوفان برپا ہوتا ہے جس کے اظہار سے وہ اپنے کو عاجز محسوس کرنے لگے۔اس کو محسوس ہوتا ہے کہ اپنے رقص کے ذریعہ وہ کچھ کہہ سکی ہے وہ اس سے بہت کم ہے جو وہ کہنا چاہتی ہے۔اس کے بغیر اس کی زندگی خالی ہوجاتی ہے ۔ اس سے الگ ہوکر وہ محسوس کرتی ہے کہ اس کے لیے کوئی ایسا مرکزی نقطہ باقی نہیں  رہا جہاں وہ اپنے وجود کو سمیٹ سکے۔

خدا کی پرستش کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔وہ ایک خدائی رقص ہے۔جب کوئی بندہ اپنے رب کو پاتا ہے تو یہ اس کے لیے اتنا عظیم واقعہ ہوتا ہے کہ وہ رقص کر اٹھتا ہے۔اس کا وہی حال ہوجاتا ہے جو مذکورہ مثال میں فن کے پرستار کا نظر آتا ہے— خدا اس کے تمام وجود کا مرکزی نقطہ بن جاتا ہے۔خدا سے الگ اس کی اپنی کوئی زندگی نہیں  ہوتی۔خدا کے بارے میں اس کے اندر ایسے گہرے جذبات اٹھتے ہیں  جن کو بیان کرنے کے لیے وہ الفاظ نہ پاسکے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom