موت کو یاد کرو

کچھواپانچ سو سال تک زندہ رہتا ہے۔درخت ایک ہزار سال تک زمین پر کھڑارہتا ہے۔پہاڑ اوردریاکروروں سال تک اپنی شان کو باقی رکھتے ہیں ۔مگر انسان کی عمر پچا س یا سوسال سے زیادہ نہیں ۔انسان جوبظاہر تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ اشرف اورافضل ہے وہ سب سے کم زندگی پاتا ہے۔

اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ مختصر زندگی بھی ناکامیوں کی ایک مسلسل داستان کے سوا اورکچھ نہیں ۔آدمی کی زندگی غم اوردکھ سے اتنا زیادہ بھری ہوئی ہے کہ خوشی کے لمحات غفلت کی چند جھلکیوں سے زیادہ حقیقت نہیں  رکھتے۔بیماری ،حادثہ ،بڑھاپا ، امیدوں کی مسلسل پامالی کا نام زندگی ہے اوربالآخر اس قسم کے درد ناک ایام گزارتے ہوئے ایک دن موت کے آگے شکست کھاجانا۔

ایک غریب کو یہ حسرت ہوتی ہے کہ اس کے پاس بڑامکان نہیں ۔اس کے پاس ضروریات زندگی کے لیے کافی پیسہ نہیں ۔مگر دوسری طرف ان لوگوں کا حال بھی بہت مختلف نہیں  جن کو ایک غریب آدمی رشک کی نظر سے دیکھتا ہے ،دولت مند آدمی کے لیے پیسہ ہونا اس سے زیادہ بڑے مسائل پیدا کرتاہے جو غریب کو پیسہ نہ ہونے کی صورت میں نظر آتے ہیں ۔ایک مشہور آدمی جس کے گرد انسانو ں کی بھیڑ لگی ہوئی ہو اندر سے اس قدر بے چین ہوتا ہے کہ رات کو گولی کھائے بغیر اسے نیند نہیں  آتی۔غرض اس دنیا میں ہر آدمی دکھی ہے ،کوئی ایک صورت میں اورکوئی دوسری صورت میں۔

بالفرض کوئی شخص ناموافق حالات سے بچ جائے اوراس خوش قسمتی کو حاصل کرلے جس کو سکھ اورچین کہتے ہیں  ،تب بھی کتنے دن تک۔اگر کوئی شخص اتفاقی اسباب کے تحت خوشیوں کا خزانہ اپنے گرد جمع کرلے تو وہ بھی بس صبح سے شام تک کے لیے ہوگا۔اس کے بعد اچانک موت کا بے رحم فرشتہ آئے گا اوراس کو اس طرح پکڑے گا کہ نہ اس کی دولت اس کو بچا سکے گی اور نہ اِس کی فوج۔ ہوائی جہاز کے مسافر پر بھی موت اسی طرح قابو پالیتی ہے جس طرح ایک پیدل چلنے والے آدمی پر۔وہ عالی شان محلوں میں بھی اسی طرح فاتحانہ داخل ہوجاتی ہے جس طرح ایک ٹوٹے پھوٹے مکان میں۔ موت آدمی کی سب سے بڑی مجبوری ہے۔

موت آدمی کویاد دلاتی ہے کہ وہ آج سے اوپر اٹھ کر سوچے۔وہ کامیابی کوزندگی کے اُس پار تلاش کرے۔کامیاب وہ ہے جو موت سے یہ سبق لے لے۔جو شخص یہ سبق لینے سے محروم رہے اس کی خوشیوں کے چراغ بہت جلد بجھ جائیں گے۔وہ اپنے کو ایک ایسے بھیانک اندھیرے میں پائے گاجہاں وہ ابدالآ بادتک ٹھوکر یں کھاتا رہے اورکبھی اس سے نکل نہ سکے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom