خدا سب کچھ

ممتاز ریاضی داںسرمائیکل فرانسس اتیا(1929-2019) حال میں بمبئی آئے تھے۔انھوں نے کہا کہ خداایک ریاضی داں ہے۔خداکو ریاضی داں قرار دینے کا نظریہ نیا نہیں ہے۔تقریباً 50 سال پہلے سزجیمس جینس(1877-1946) نے کہا تھا کہ کائنات ایک ریاضی داں کا عمل ہے۔اس سے بھی صدیوں پہلے فیثا غورث (570BC-495BC) نے کہا تھا کہ تمام چیزیں دراصل گنتیاں ہیں۔پکا سوکے نزدیک خداایک آرٹسٹ ہے۔اس نے کہا خدا فی الواقع دوسرا آرٹسٹ ہے۔اس نے زرافہ ایجاد کیا۔اس نے ہاتھی بنایا۔اس نے بلی بنائی۔آئن سٹائن (1879-1955) نے کہا تھا کہ خدا لطیف ہے اور اگرچہ وہ کسی کا بُرا چاہنے والا نہیں مگر وہ بہت ہوشیار ہے :

The distinguished mathematician. Sir Michael Francis Atiyah. Who was recently in Bombay said that ‘'God was a mathematician''. The idea of God being a mathematician is not new. About 50 years ago. Sir James Jeans suggested that the universe was the handiwork of a mathematician and centuries before him Pythagoras said all things are numbers. To Picasso God was an artist. ''God is really. Another artist'' he said. ‘‘He invented the giraffe. the elephant and the cat.’’ Einstein has said that the Lord is subtle and though not malicious, very clever.

جو شخص بھی کائنات کو زیادہ گہری نظر سے دیکھتا ہے اس کو ایک چیز کا یقینی احساس ہوتا ہے— یہاں کوئی اورہےجو سب سے بڑا ہے اورخود اس کی اپنی ذات سے بھی۔ ریاضی داںکو کائنات میں ایسی اونچی ریاضی نظر آتی ہے جہاں اس کو اپنی ریاضی بھول جاتی ہے۔وہ پکار اٹھتا ہے کہ خدا بہت بڑا ریاضی داں ہے۔ایک آرٹسٹ جب کائنات کو اپنی نظر سے دیکھتاہے تو یہاں اس کو اتنا اعلیٰ آرٹ نظر آتا ہے کہ اس کا اپنا آرٹ اس کی نگاہ میں ہیچ ہوجاتا ہے۔اوروہ کہہ اٹھتا ہے کہ خدا سب سے بڑا آرٹسٹ ہے۔ایک عقل والا آدمی جب کائنات کی حکمتوں پر نظر ڈالتا ہے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ یہاں کوئی اورہے جو تمام عقلوں سے زیادہ بڑی عقل والا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ خد اسب سے بڑا ریاضی داں ،سب سے بڑا آرٹسٹ ،سب سے بڑا عاقل ہے اور اسی کے ساتھ وہ مزید بہت کچھ ہے۔جو شخص کائنات میں خدا کے نشان کو نہ دیکھے وہ اندھا ہے اور جو شخص دیکھ کر بھی اس کو نہ مانے وہ مجنون ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom