روپیہ سے راکھ تک

گھنشیام داس برلا (1894-1983)ہندستان کے مشہور ترین صنعت کا رتھے۔ان کی اعلیٰ کامیابی کا راز ان کی بے حد بااصول زندگی تھی۔انھوں نے 12سال کی عمر میںمعمولی کاروبارسے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔پھر وہ عظیم ترقی تک پہنچے آج ان کا خاندان ہندستان کا واحد سب سے بڑا کاروباری خاندان ہے۔

مسٹر برلا کا معمول تھا کہ صبح5بجے اٹھتے اورشام9بجے تک مسلسل کام میں مشغول رہتے۔ان کی زندگی انتہائی سادہ تھی۔وہ شراب کے بجائے کافی پیتے تھے۔دو کھانے کے درمیان پانی کے سوا اورکچھ نہیں  لیتے تھے۔اکثر اپنا کھانا خود اپنے ہاتھ سے پکاتے۔

مسٹر برلا روزانہ صبح کو ٹہلنے کے لیے نکلتے تھے۔اس معمول میں کوئی فرق نہیں  تھا، خواہ وہ ہندستان میںہوں یا ہندستان کے باہر۔11جون 1983کو وہ لندن میں تھے۔ وہ حسب معمول صبح کے ناشتہ کے بعد ریجنٹ اسٹریٹ پر ٹہلنے کے لیے نکلے۔تھوڑی دیر چلنے کے بعد انہیں تکلیف محسوس ہوئی۔انھوں نے اپنے مددگاروں کو بتا یا جو اس وقت ان کے ساتھ تھے۔وہ انہیں فوراً گھر واپس لائے۔گھر آتے ہی وہ بے ہوش گئے۔اس کے بعد انہیں لندن کے مڈل سکس اسپتال(Middlesex Hospital) پہنچایا گیا۔اسپتال میں انہیں تھوڑی دیر کے لیے ہوش آیا ،وہاں انھوں نے کہا — ڈاکٹر ،مجھے کیا تکلیف ہے۔

What is wrong with me, Doctor?

ڈاکٹروں نے کہا:ہم پانچ منٹ میں معائنہ کرکے بتاتے ہیں ۔مگر قبل اس کے کہ ڈاکٹروں کا معائنہ مکمل ہوان کا انتقال ہوچکا تھا۔مسٹر برلا کی وصیت تھی کہ جہاں میراانتقال ہو وہیں  میرے آخری مراسم ادا کیے جائیں۔چنانچہ مسٹر برلا کی لاش کو لندن میں بجلی کے ذریعہ جلا دیا گیا ،اور ان کی راکھ ہندستان لاکر یہاں کی ندیوں میں بہادی گئی۔مسٹر برلا کی اسکول میں تعلیم نہیں  ہوئی ،تاہم بعد کو انھوں نے ذاتی محنت سے اپنے اندر لیاقت پیدا کی۔وہ کئی کتابوں کے مصنف بنے۔ان کی ایک کتاب کا ہندی نام ہے — روپیہ کی کہانی۔

مسٹر برلا نے ’’روپیہ کی کہانی ‘‘لکھی ‘حالانکہ بالآخر وہ خود’’راکھ کی کہانی ‘‘بننے والے تھے۔یہی ہر آدمی کا معاملہ ہے۔ہر آدمی اپنی کا میابی کی داستان لکھ رہا ہے۔حالانکہ آخر کار وہ جہاں پہنچنے والا ہے وہ مکمل بربادی کے سوا اورکچھ نہیں ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom