توسع اور رواداری
برطانیہ کی یہودی ایکٹرس وینیسا ریڈگریو (Vannesa Redgrave, b. 1937) کو 1977ء میں ہالی وڈ کا بہترین انعام’’ آسکر ایوارڈ‘‘ ملا ہے ۔ مالٹا کے سفر میں ایک اخبار نویس نے اس سے سوال کیا :’’ کسی فن کار کے سیاسی نظریات کس حد تک عوام کو اس کے فن سے برگشتہ کر سکتے ہیں‘‘۔ ریڈ گریو نے جواب دیا :’’ میں نے ایک سامع کی حیثیت سےویگنر (Richard Wagner, 1813-1883) کی موسیقی کو سننے سے اس لیے کبھی انکار نہیں کیا کہ ظالم ہٹلر اس کو بہت پسند کرتا تھا‘‘۔
Book :