صبر کی ضرورت

مغل حکمراں اور نگ زیب کو اپنے والد شاہ جہاں سے سیاسی اختلاف ہوا۔1658ء میں اس نے شاہ جہاں کو تخت سے بے دخل کر کے آگرہ کے قلعہ میں قید کر دیا۔ اسی حال میں شاہجہاں 1666ء میں74 سال کی عمر میں مرگیا۔ اسیری کے زمانہ میں اس کی بہن جہاں آراء بھی قلعہ میں اس کے ساتھ تھی۔ شاہ جہاں آگرہ کے قلعہ سے تاج محل کو دیکھا کرتا تھا اور اشعار پڑھتا رہتا تھا۔

ڈاکٹر آر سی مجمدار ، ڈاکٹر ایچ سی رائے چودھری اور ڈاکٹر کالی کنکردتا نے اپنی مشترک کتاب تاریخ ہند (An Advanced History of India )میں شاہ جہاں کے آخری حالات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نے مذہب میں اپنی تسکین کا سامان پا لیا۔ اور صبر کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنے آخری ایام اپنی پارسا لڑکی جہاں آر اءکے ساتھ عبادت اور مراقبہ میں گزار دیے، یہاں تک کہ وہ مرگیا:

He found solace in religion, and, in a spirit of resignation, passed his last days in prayer and meditation in the company of his pious daughter Jahanara, till his death (p. 477).

 کہا جاتا ہے کہ ایک عرصہ کے بعد شاہ جہاں قید کی زندگی سے گھبرا اٹھا۔ اس نے اور نگ زیب کوایک مصرعہ لکھ کر بھیجا، جس کا مطلب یہ تھا کہ یا تو ہم کو مار ڈا لویا دام دو یا پھر ہم کو آزاد چھوڑ دو :

یا بکش یا دام ده یا از قفس آزاد کن

اور نگ زیب نے بھی اس کے جواب میں ایک اور مصرعہ لکھ کر شاہ جہاں کے پاس بھیج دیا۔ جو یہ تھا کہ ہوشیار چڑیا جب جال میں پھنس جائے تو اس کو برداشت سے کام لینا چاہیے :

مرغ زیرک چوں بدام افتد تحمل بایدش

 ہو سکتا ہے کہ یہ واقعہ نہ ہو ، صرف ایک لطیفہ ہو۔ تاہم یہ بذات خود ایک حکمت کی بات ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کسی غلطی یا کسی حادثہ کی بناء پر ایک ایسی صورت حال میں پھنس جاتا ہے، جو اس کے لیے عام حالات میں بالکل نا قابل برداشت ہوتی ہے۔ مگر اب جہاں وہ پھنس گیا ہے، وہاں سے فوری طور پر نکلنا عملاً ممکن نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں گھبرا کر کوئی ا قدام کرنا سراسرنا دانی ہے ۔جال میں پھنسنے کے بعد چڑیا اگر پرپھڑ پھڑائے تو وہ اور زیادہ پھنستی چلی جاتی ہے، اسی طرح کسی نازک صورت حال میں پھنس جانے کے بعد آدمی اگر بے صبری کے ساتھ کارروائی کرے تو وہ اور زیادہ اس میں الجھ جائے گا۔

 حکمت کا یہ اصول افراد کے لیے بھی ہے اور قوموں کے لیے بھی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom