تاريخ سے سبق
سبق كا سب سے بڑا ذريعه تاريخ هے۔ مگر تاريخ سے سبق لينے كے ليے ضروري هے كه آدمي منفي واقعات سے مثبت سبق لينے كا آرٹ جانتا هو۔ تاريخ منفي واقعات سے بھري هوئي هے۔ اس ليے تاريخ كے معامله ميں كبھي ايسا نهيں هوسكتا هے كه پازيٹيو سے پازيٹيو سبق لينے كا موقع ملے۔تاريخ ميں هميشه يه كرنا پڑتاهے كه منفي سے پازيٹيو سبق حاصل كيا جائے۔ مگر اكثر لوگ ايسا نهيں كرپاتے۔ اس ليے تاريخ ميں ايسي مثاليں بهت كم هيں جب كه كسي نے تاريخ سے كوئي بڑا سبق ليا هو۔
تاهم تاريخ ميں كچھ استثنائي واقعات هيں ۔مثلاً مغرب كي صليبي قوموں كي زندگي ميں يه انوكھا واقعه ملتاهے كه انھوں نے 200ساله صليبي جنگوں كے دوران ذلت آميز شكست (humiliating defeat)كا تجربه كيا ۔ليكن اس كے بعد ان كےاندرری پلاننگ آئی۔ انھوں نے اپني كوششوں كا ميدان جنگ كے بجائے سائنس كے ميدان كو بنا ليا۔ پھر دنيا نےيه حيرت انگیز واقعه ديكھاكه صليبي جنگوں كي ناكامي كے بعدانھوں نے ويسٹرن سویلا ئز یشن كا مينار كھڑا كرليا۔
دوسري مثال جرمني كي هے۔ جرمني كو دوسري عالمي جنگ ميں ٹوٹل شكست هوئي۔ يهاں تك كه ان كے ملك كا تهائي حصه كٹ كر الگ هوگيا۔ مگر جرمني كے ليڈروں نے دوسرے عالمي جنگ كے بعد ايك انوكھي پلاننگ (Planning on the remaining part of land) کی،اور دنيا نے ديكھا كه جرمنی اپنے كھوئے هوئے ملك كو دوباره حاصل كرليا۔ جديد صنعت كے ميدان ميں اتني زياده ترقي كي كه پهلے سے بھي زياده ترقي كا درجه حاصل كرليا۔
یہ طریقہ جس کے ذریعے ان قوموں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کو ایک لفظ میں ری پلاننگ کہا جاسکتا ہے۔ جب بھی آپ کو آپ کے پہلے منصوبے میں ناکامی ہوجائے تو کبھی مایوسی کا راستہ مت اختیار کیجیے، بلکہ ایک تجارتی فارمولے کے مطابق، ایسا کیجیے:
think, think, there must be better way
یہ فارمولا عملاً یہی ہے کہ آپ اپنے معاملے کی ری پلاننگ کیجیے۔