10مارچ 1985
انسانوں میں بدترین وہ لوگ ہیں، جو دوسرے انسانوں کے سامنے اپنے آپ کو خدا پرست ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ خدا والے نہ ہو کر بھی اپنے کو خدا والا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ایسے لوگ گویا خدا کو دھوکا دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ دونوں کے درمیان معلق رہتے ہیں، نہ پوری طرح اپنے عقیدہ کے لیے یکسو ہوتے اور نہ پوری طرح اپنے مفادات کے لیے۔ آخرت میں اگر کوئی جہنم کا سب سے بُرا درجہ ہے تو وہ یقیناً اس قسم کے انسانوں کے لیے ہوگا۔اسی لیے قرآن میں آیا ہے : إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (4:145)۔ یعنی بیشک منافقین دوزخ کے سب سے نیچے کے طبقے میں ہوں گے۔