سوال و جواب

سوال

مئی 2010  کے شمارے میں دابّہ کے متعلق آپ نے لکھا ہے کہ اِس سے مراد وہ انسان ہے جو آخری زمانے میں حق کا اعلان کرے گا۔ جب کہ اِس کے پہلے الرسالہ میں آپ نے دابہ کو جدید کمیونی کیشن بتایا ہے ۔ ایسی حالت میں سوال یہ ہے کہ کس رائے کو لیا جائے، پہلی رائے کو یا دوسری رائے کو۔ براہ کرم، اِس کنفیوژن کو دور فرمائیں۔ (ڈاکٹر اسلم خان، سہارن پور )

جواب

دونوں باتوں میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ قرآن کی سورہ النمل میں بتایا گیا ہے کہ دابہ کلام کرے گا (27:82)۔ جیسا کہ معلوم ہے، کمیونی کیشن ایک غیر روح چیز ہے۔ اس کے اندر اپنے آپ کلام کرنے کی صلاحیت نہیں۔

اِس کا مطلب در اصل یہ ہے کہ عالمی کمیونی کیشن کے زمانے میں ایک شخص پیدا ہو گا جو جدید کمیونی کیشن کے ذرائع کو استعمال کر کے آیات الٰہی کو لوگوں تک پہنچائے گا۔ ایسی حالت میں دابہ کے رول کو ادا کرنے کے لیے انسان اور کمیونی کیشن دونوں یکساں طور پر ضروری ہیں۔

گویا کہ انسان اور کمیونی کیشن دونوں ایک ہی رول کے دو پہلوہیں، یعنی اعلانِ حق کے رول کو ادا کرنے والا ایک انسان ہوگا ، اور اِس کام کے لیے وہ جس ذریعے کو استعمال کرے گا، وہ جدید کمیونی کیشن کا ذریعہ ہو گا، واللہ اعلم بالصواب۔

سوال

آپ نے دابہ سے متعلق مختلف رائیں دی ہیں۔ مثلاً تذکیرالقرآن میں دابہ سے آپ نے غیرانسانی مخلوق مراد لیا ہے۔ الرسالہ جون 2007کے شمارہ میں آپ نے دابہ سے ملٹی میڈیا مراد لیا ہے۔ الرسالہ مئی 2010 میں آپ نے دابہ سےایک انسان مراد لیا ہے۔ خصوصی شمارہ :حضرت نوح کا پیغمبرانہ رول(الرسالہ جنوری 2013)میں آپ نے دابہ سے کشتی نوح مراد لیا ہے۔ براہِ کرم اس سوال کی وضاحت فرمائیں۔ (محمد عبداللہ، کلکتہ)

جواب

دابہ کے بارے میں اس سے پہلے میں نے جو کچھ لکھا ، وہ بھی قیاس پر مبنی تھااور الرسالہ جنوری 2013  میں جو بات آپ نے پڑھی ، وہ بھی قیاس پر مبنی ہے۔

تاہم الرسالہ جنوری 2013 میں دابہ کے متعلق جو رائے میں نے دی ہے، وہ میرا آخری قیاس ہے۔ پہلے قیاس کو اب میں اپنے فکری سفر کا ایک تاریخی حصہ سمجھتا ہوں۔ اِس طرح کا معاملہ صرف میرے ساتھ خاص نہیں، اہلِ علم کے ساتھ ہمیشہ اِس طرح کا معاملہ پیش آتا رہا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom